سرینگر/سرینگر/ جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کی جانب سے شروع کی گئی منشیات مخالف مہم وادی اور جموں کے مختلف علاقوں میں شدو مد سے جاری ہے ۔ٹرسٹ کے چیرمین اشتیاق بیگ نے آج صنعت نگر سرینگر میں منشیات مخالف مہم چلائی جس دوران انہوںنے لوگوں کو منشیات کے مضر اثرات سے باخبر کرتے ہوئے عہد لیا کہ وہ سگریٹ یا دوسری نشیلی اشیاءکی طرف نہیں دیکھیں گے ۔ دریں اثنا ٹرسٹ کے رضاکاروں نے منشیات مخالف پروگرام منعقد کئے اور لوگوںکو اس سے بچنے کی تلقین کی ۔ادھر یونس محراج مسعودی نے پلوامہ میں
میں منشیات مخالف مہم چلاتے ہوئے لوگوں کو اس کے مضر اثرات سے آشکارہ کیا ۔ جبکہ کشتواڑ ارمجیت کور شام لال اور محمد شریف نے نشہ مکت ابھیان چلایا اور جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کے دیگر رضاکاروں نے ضلع کے مختلف علاقوںمیں منشیات مخالف مہم چلاتے ہوئے لوگوںکو منشیات سے دور رہنے کی صلاح دی ۔ادھروادی دیگر علاقوں میں بھی اسی طرح نشہ مکت ابھیان کے تحت عوامی پروگرامات منعقد کئے گئے ۔ ٹرسٹ نے ایک بار پھر لوگوںسے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کے خلاف یک جٹ ہوکر اس بدعت کے خاتمہ کو یقینی بنائیں۔ جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ نے اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے دکانداروں ، ریڈے بانوں، سرکاری ملازمین ،وغیرہ کے ساتھ مل کر انہیں منشیات کے مضر اثرات کے بارے میں جانکاری دی اور انہیں اس بدعت کے خاتمہ کےلئے ٹرسٹ کی مہم کا حصہ بننے کی اپیل کی ۔