وادی کے دیگر علاقوں میں بھی رضکاروں نے منشیات مخالف مہم جاری رکھی
سرینگر/جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کی جانب سے شروع کی گئی منشیات مخالف مہم وادی اور جموں کے مختلف علاقوں میں شدو مد سے جاری ہے ۔ٹرسٹ کے رضاکاروں نے جموں کشمیر کے مختلف اضلاع میں منشیات مخالف مہم چلائی جس دوران انہوںنے لوگوں کو منشیات کے مضر اثرات سے باخبر کرتے ہوئے عہد لیا کہ وہ سگریٹ یا دوسری نشیلی اشیاءکی طرف نہیں دیکھیں گے ۔جموں کے آر ایس پورہ سیکٹر میں رومی پنکج، سنیل اجے ، پرتیش نیرج کے علاوہ دیگر رضکاروں نے منشیات مخالف مہم چلائی گئی ۔ دریں اثنا ٹرسٹ کے رضاکاروں نے منشیات مخالف پروگرام منعقد کئے اور لوگوںکو اس سے بچنے کی تلقین کی ۔ادھر جموںمیں ڈسڑکٹ پریذیڈنٹ سکھ دیپ کی قیادت میں جبکہ ہردیش دیپک، پرنس شام لال، منیش سامر، پرتیش چیتنا نکھل، سکھ دیپ وغیرہ رضاکاروں نے بھی اس مہم میں شرکت کی ۔ دریں اثناءوادی کے مختلف علاقوں میں بھی منشیات مخالف مہم زور و شور سے جاری ہے اور مختلف اضلاع میں بشمول سرینگر میں نشہ مکت ابھیان کے تحت گھر گھر مہم چلائی گئی ۔ ٹرسٹ نے ایک بار پھر لوگوںسے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کے خلاف یک جٹ ہوکر اس بدعت کے خاتمہ کو یقینی بنائیں۔