• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Tuesday, July 1, 2025
Jammu Kashmir News Service | JKNS
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
Jammu Kashmir News Service | JKNS
No Result
View All Result
Home Jammu Kashmir Kashmir

عارفین اسکول آف ایکسیلنس دلنہ بارہ مولہ میں میر تقی میرؔ کی یاد میں ایک معیاری و پُر وقار یک روزہ ادبی نشست و محفلِ مشاعرہ کا انعقاد شمالی کشمیر کے مشہور ع معروف شاعروں نے کی تقریب میں شرکت

JK News Service by JK News Service
May 29, 2023
in Kashmir
A A
عارفین اسکول آف ایکسیلنس دلنہ بارہ مولہ میں میر تقی میرؔ کی یاد میں ایک معیاری و  پُر وقار یک روزہ ادبی نشست و محفلِ مشاعرہ کا انعقاد شمالی کشمیر کے مشہور ع معروف شاعروں نے کی تقریب میں شرکت
FacebookTwitterWhatsapp

خان جہانگیر
بارہمولہ،
29 مئی

شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ کے مشہور و معروف عارفین اسکول آف ایکسیلنس دلنہ بارہمولہ کی طرف سے سوموار کو میر تقی میرؔ کی یاد میں ایک شاندار و معیاری ادبی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں میر تقی میرؔ کے فن اور شخصیت پر مختلف زایوں سے روشنی ڈالی گئی۔ مقررین نے میر تقی میرؔ کی شاعری کے کئی اہم گوشو سے پردا وا کرتے ہوئے سامعین کو دنیائے ادب میں ان کے قد کاٹھ سے متعارف کرایا۔ یاد رہے، ادب، ادیب اور سماج جیسے ذیلی موضوعات بھی زیرِ بحث لائے گئے ۔نششت میں وادی کے کہنہ مشق شاعر و ادیب جناب شبیر احمد شبیر بحثیت مہمانِ خوصوصی جب کہ قاضی افروزہ منظورؔ صاحبہ بطورِ مہمانِ ذی وقار بلترتیب ایوانِ صدارت میں جلوہ افروز رہے۔ یاد رہے، نشست دو شقوں پر مشتمل رہی۔ پہلی نشست کی صدارت عارفین اسکول آف ایکسیلنس کی نگران و پرنسپل محترمہ عصما صادق صاحبہ نے کی اور دوسرے مہمان مقررین میں جناب محمد اکرم اور رمیض رشک کے علاوہ اسکول کی طرف سے جناب عابد احمد ڈار، زبیر احمد اور پیر زادہ عاشق صاحب قابلِ ذکر ہیں۔ نظامت کی زمہ داری جناب اشؔہر اشرف نے احسن انداز میں نبھائی جب کہ خطبہ استقبالیہ و اختتامیہ محترمہ عصما صادق صاحبہ نے اپنے منفرد لب و لہجے میں پیش کیا اور اس نوعیت کی نشستوں کا اہتمام آئندہ بھی کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔

نشست کی دوسری شق میں ایک معیاری محفلِ مشاعرہ بھی منعقد کیا گیا جس کی صدارت ماہرِ علم و عروض اور فصاحت و بلاغت جناب شبیر احمد شبیر نے کی اور قاضی افروزہ منظورؔ مہمانِ خوصوصی کی حثیت سے ایوانِ صدارت میں موجود رہیں۔ دوسرے شعراء کرام میں جناب اشہر اشرف، محمد اکرم اور رمیض رشک قابلِ ذکر ہیں۔ نشست کے اختتام پر شرکاء مجلس کے حق میں ادارہ ھذا کی طرف سے ظہرانہ پیش کر کے احترام کے ساتھ رخصت کیا گیا۔

Previous Post

The JK Centre for Peace and Justice Foundation (JKCPJ) successfully organized a menstrual hygiene camp on Saturday at Naranag, Kangan

Next Post

8 Persons Dead, 20 Others Injured After Vehicle Fall Into Deep Gorge in Jammu

Next Post
8 Persons Dead, 20 Others Injured After Vehicle Fall Into Deep Gorge in Jammu

8 Persons Dead, 20 Others Injured After Vehicle Fall Into Deep Gorge in Jammu

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: [email protected]

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.