تھنہ منڈی کےلئے صورہ سے ٹیم راجوری کےلئے روانہ
سرینگر سے ہی نشہ مکت ابھیان بھی چلایا جارہا ہے
سرینگر/جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کی جانب سے تھنہ منڈی راجوری میں طبی کیمپ کے انعقاد کے حوالے سے آج ٹیم اشتیاق بیگ کی قیادت میں راجوری کی طرف روانہ ہوئی ۔ اس کیمپ میں انجینئر دانش چیرمین جے کے ویلفیئر سوسائٹی ، سبھاش جی چیرمین اردو فاونڈیشن اور بلال بٹ کے علاوہ ڈاکٹر اور دیگر رضاکار بھی شامل ہیں ۔ بیان کے مطابق جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کی جانب سے تھنہ منڈی راجوری میں 19جون کو مفت طبی کیمپ کا انعقاد حیات فارمیسی پرانا تھنہ منڈی میں منعقد ہوگا ۔ اس میڈیکل کیمپ میں مریضوں میں مفت ادوات فراہم کرنے کےلئے ان کے صحت کی جانچ بھی جائےگی ۔ اس ضمن میں آج سرینگر کے صورہ بلال کالونی سے بیگ کی قیادت میں ایک ٹیم راجوری کی طرف روانہ ہوئی ۔ اس ضمن میںٹرسٹ کے چیرمین اشتیاق بیگ نے کہا ہے کہ ٹرسٹ کے قیام کے وقت سے ہی سماجی خدمات انجام دی جارہی ہے اور جموں کشمیر کے دور دراز علاقوں میں اس طرح کی طبی سہولیات لوگوں تک پہنچائی جاری ہے ۔ اس طبی کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں کی خدمات شامل حال رہے گی ۔ جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجوری اور پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری کی جانب سے کیمپ کے حوالے سے بھر پور تعاون فراہم کیا جارہا ہے ۔ بیگ نے کیمپ کے انعقاد میں تعاون کرنے والے تمام معززین کا شکریہ اداکیا ہے ۔ ادھر سرینگر سے راجوری تک نشہ مکت ابھیان بھی چلایا جارہا ہے اور لوگوں کو منشیات سے دور رہنے کی تلقین کی جارہی ہے ۔