ضلع اطلاعاتی آفیسر کپوارہ افتخار نسیم کے چاچا کا انتقال
پیر ذادہ سعید
کرناہ // ضلع اطلاعاتی آفیسر کپوارہ افتخار نسیم کے چاچا محمد سلیم کھوکھر طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ۔بتایا جاتا کہ موصوف گزشتہ 20 روز سے بیماری کی حالت میں سرینگر کے صدر اسپتال میں زیر، علاج تھے تاہم ہفتہ کی رات کو وہ اپنی زندگی کا جنگ ہار گیا ۔اس کا نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں بہادر کوٹ کرناہ میں دن ایک بجے ادا کیا گیا ۔اس موقع پر مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے علاوہ ضلع انفارمیشن دفتر کپوارہ کے ملازمین نے ایک تعزیتی اجلاس منعقد کیا جسمیں افتخار نسیم کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا گیا ۔ضلع کی صحافتی برداری جن میں صحافی اشرف چراغ، فیاض حمید، اشفاق سعید ریڈیو کشمیر کے شاہد رفیق شامل ہیں نے افتخار نسیم کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے حق میں دعائے مغفرت کی ۔اس دوران کرناہ کے سیاسی سماجی اور ادبی تنظیموں نے بھی مرحوم کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے ان میں سابق ایم ایل اے کرناہ کفیل رحمان ایڈوکیٹ راجہ منظور سابق ایم ایل سی جاوید مرچال بار صدر قاضی محبوب الہی۔سیول سوسائٹی صدر پیرزادہ ایس ڈی قریشی ۔صحافی پیرزادہ سعید پہاڑی کلچرل کلب کے صدر عبدالرشید قریشی پروفیسر جہانگیر خان بیوپار منڈل صدر حاجی تسلیم میر کے علاوہ دیگر شامل ہیں