• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Friday, July 4, 2025
Jammu Kashmir News Service | JKNS
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
Jammu Kashmir News Service | JKNS
No Result
View All Result
Home Jammu Kashmir

(پیش نوشت:اگر کسی صاحب کو یہ تحریر پڑھ کر کوفت محسوس ہو تو وہ ضرور اپنا فیس بک سٹیٹس چیک کریں ،کیونکہ بلڈ پریشر چیک کرنے کے بعد ہی یہ اندازہ ہوتا ہے کہ موصوف کو نمک کی مقدار میں کمی وبیشی کرنی چاہئے کہ نہیں )

JK News Service by JK News Service
October 22, 2023
in Jammu Kashmir
A A
FacebookTwitterWhatsapp

جب کوئی خدا کا بندہ فیس بک کے چوراہے پر اپنے ذہنی فتور کا اعلانیہ ثبوت دینے کے لئے اپنا فیس بک سٹیٹس اپ لوڈ کرتا ہے تواس کی حالت دردزہ میں مبتلا عورت سے بھی زیادہ پیچیدہ ہوجاتی ہے ۔ادھر کوئی چیز اپ لوڈ کی ،تو فیس بک سے لمحہ بھر کی جدائی بھی برداشت نہیں ہوتی ۔موصوف کی انگلیاں خود بخود سمارٹ فون کے بٹن کی تلاش میں نکلتی ہیں اور تان سیدھے فیس بک وال پر ہی ٹوٹتی ہے ۔اس طرح شعوری یا لاشعوری طور پر اپنے سٹیٹس کے بارے میں ڈارون تھیوری کی تقلید کرتے ہوئے بندروں کی طرح اٹھک بیٹھک کرتے ہوئے likes or commentsکی تفصیل چیک کرتا رہتا ہے ۔پہلے پہل اپنے خرافات بھرے سٹیٹس کو ٹکر ٹکر دیکھتا ہے کہ کون کون میرے سٹیٹس کو لائک یا کومنٹ کرتاہے جیسے آج یہ معلوم کرنے کی ٹھان لی ہوکہ کون میرا دوست ہے یا دشمن۔کسی نے خوب کہا ہے کہ فیس بک سٹیٹس چڑھانے کے بعد انسان کے اندر نوزائد بچہ جنم لیتا ہے جس کا ڈائپر باربار دیکھا جاتا ہے کہ بچے نے پوٹی تونہیں کی ہے ۔
اب اگر کسی نے دوستی نبھانے کے لئے لائک کیا تو اس کا شکریہ ادا کرناضروری ہے ،ورنہ کفران نعمت کا مسئلہ درپیش ہوگا۔اب اگر خداناخواستہ کسی نے مجبوری میں عمدہ ،بہتر ،زبردست وغیرہ وغیرہ کا کمنٹ کرکے اپنا دامن چھڑالیا ،تو موصوف کی خوشی میں باچھیں کھل جاتی ہیں اور وہ ایک دو لفظی Adjectivesکے لئے پورے خاندا ن کی طرف سے اظہار تشکر کرتا ہے ۔اب اگر کسی نے سٹیٹس پڑھ کر بھی گھاس نہیں ڈالی تو موصوف ٹیگ کا سہار ا لیتا ہے تاکہ سند رہے کہ کوئی یہ نہ کہیں کہ ہمیں خبر بھی نہ ہوئی ۔ جب یہ حربہ بھی کارآمدنہیں ہوتا تو Mentionکرنے میں بھی نہیں ہچکچاتا ۔اگر یہ نسخہ بھی کارگر نہیں ہوا تو Massangerیا واٹس ایپ پر اطلاع دینا اپنا فرض منصبی سمجھتا ہے ۔شاید اس سے کام بن جائے ۔
موصوف یہ سارے حربے اس لئے آزماتا ہے کہ اس کا 56انچ کا سینہ اور 72انچ کاکنیہ پھول جائے اور فیس بک کے شائقین پر ایک قسم کارعب بیٹھ جائے کہ میرے کسی بھی لایعنی سٹیٹس پر fans کی ایک لامحدودتعدادقربان ہوجاتی ہے ۔اب اگراتنی تگ ودو کے بعدبھی کسی رشتہ داریا شناساکا کمنٹ نظر نہ آئے تو فوراً فون کرکے اس کوجاہل ہونے کا فتو یٰ دیتے ہیں ساتھ ہی اپنی غلطی کاکفارہ اداکرنے کی سبیل بھی بتائی جاتی ہے ۔اس طرح وہ شخص بھی ،جو دنیا ومافیہا سے دور رہ کر فیس بک کا نظارہ کرتا تھا،پکڑ میں آجاتا ہے اور نادانستہ اس کی انگلیاں ”عمدہ “کمنٹ لکھنے کے لئے تیار بہ تیار ملتی ہیں اور ہونٹوں پر ”جان بچی لاکھوں پائے “ کا وظیفہ ورد ہوتا ہے ۔
موصوف کے تذبذب کا پارہ اس و قت چڑھ جاتا ہے جب وہ اپنے سٹیٹس کی آوارہ گردی کرتے ہوئے انگریزی کا یہ جملہ Some one is writting a comment ” ” دیکھتا ہے تو اس کی دل کی دھڑکیں تیز ہوجاتی ہیں اور انتظارکاایک ایک لمحہ صدیوں پر پھیل جاتا ہے ۔
اگر ممکن ہوسکے تو نام نہاد چیلوں سے سٹیٹس کو شیئر بھی کرواتا ہے تاکہ اس کی جہالت کا ڈھنکا دوردور تک بج سکے ۔اور بزعم خود وہ اس خوش فہمی میں مبتلا ہوتا ہے کہ اس نے فیس بک پر سٹیٹس چڑھا کر فیس بک کی تاریخ کو سنہرے حروف سے مزین کردیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Previous Post

Traffic movement on Jmu-Sgr National Highway will remain suspended tomorrow

Next Post

Museum office damaged in a fire incident in Srinagar

Next Post

Museum office damaged in a fire incident in Srinagar

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: [email protected]

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.