• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Tuesday, July 1, 2025
Jammu Kashmir News Service | JKNS
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
Jammu Kashmir News Service | JKNS
No Result
View All Result
Home Jammu Kashmir

سرینگر تھیٹر فیسٹیول 2023 کا آغاز 6 نومبر سے ہوگا

JK News Service by JK News Service
November 4, 2023
in Jammu Kashmir
A A
FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر، 04 نومبر، 2023/ نیشنل اسکول آف ڈرامہ (این ایس ڈی) ریپرٹری کمپنی جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لینگویجز کے اشتراک سے سرینگر میں 6 سے 10 نومبر 2023 تک سرینگر تھیٹر فیسٹیول 2023 کا انعقاد کر رہی ہے۔ این ایس ڈی ریپرٹری کمپنی سرینگر شہر میں پہلی بار اپنا ڈرامہ پیش کرے گی۔اس سے قبل جون اور جولائی کے مہینوں میں این ایس ڈی ریپرٹری کمپنی نے اڈیسہ اور دہلی کے مختلف مقامات پر سمر تھیٹر فیسٹیول 2023 کا انعقاد کیا تھا، جس دوران فیسٹیول کے مختلف حصوں کے ذریعے تقریبا ایک لاکھ چالیس ہزار لوگوں تک رسائی حاصل کی گئی تھی۔ کمپنی این ایس ڈی اور دیگر تھیٹر اسکولوں کے گریجویٹس کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے تجربہ کار تھیٹر اداکاروں کے لئے ایک پیشہ ورانہ پلیٹ فارم فراہم کررہی ہے۔نیشنل اسکول آف ڈراما کی ریپرٹری کمپنی کے سربراہ جناب راجیش سنگھ نے سرینگر تھیٹر فیسٹیول 2023 کا جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں جموں وکشمیر یوٹی کے کمشنرسیکریٹری کلچر ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لینگویجز کے سکریٹری جناب بھرت سنگھ منہاس اور جناب بشیر دادا مہمانان خصوصی ہوں گے۔ اس موقع پر افتتاحی خطاب این ایس ڈی سوسائٹی کے چیئر پرسن جناب پریش راول کریں گے اور اس کی صدارت این ایس ڈی کے ڈائرکٹر جناب چترنجن ترپاٹھی کریں گے۔ جناب ایم امین بٹ، جناب نثار نسیم، جناب مشتاق علی احمد خان، جناب عیاش عارف بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔افتتاحی تقریب میں اسماعیل چنارا کا تحریر کردہ اور بھارتی تھیٹر کی معروف شخصیت پدم شری پروفیسر رام گوپال بجاج کی ہدایت کاری میں بننے والا ڈرامہ ”لیلیٰ مجنون“ پیش کیا جائے گا۔فیسٹیول کے دوران مختلف ڈرامے پیش کیے جائیں گے جن میں آصف علی کی تحریر کردہ اور بھارتی شرما کی ہدایت کاری میں بننے والا ’خوب لاڈی مردانی سبھدرا کی زبانی‘، وجے دان دیتھا کی کہانی دھوویدھا پر مبنی اور اجے کمار کی ہدایت کاری میں بننے والا میوزیکل ڈرامہ ’مائی ری میں کیسے کہوں‘، دھرم ویر بھارتی کی تحریر کردہ اور پدم شری پروفیسر رام گوپال بجاج کی ہدایت کاری میں بننے والی ’اندھا یوگ‘ اور اجے شکلا کی تحریر کردہ اور چتارنجن ترپاٹھی کی ہدایت کاری میں بننے والا ’تاج محل کا ٹینڈر‘ شامل ہیں۔ جناب راجیش سنگھ نے عوام پر زور دیا کہ وہ اس تہوار کو ایک منفرد اور یادگار موقع کے طور پر لیں اور 6 سے 10 نومبر 2023 تک فیسٹیول میں شرکت کو یقینی بنائیں۔ یہ ڈرامے روزانہ سہ پہر تین بجے ٹیگور ہال سرینگر میں پیش کیے جائیں گے اور پہلے آو¿ پہلے دیکھو کی بنیاد پر ان کا داخلہ مفت ہوگا۔
….٭….
(ط ار/ س م ا/م پ / م او : 04-11-2023)

Previous Post

MP Masood chairs DISHA meeting at Kulgam; reviews progress & implementation status of CSSs

Next Post

Police arrests a drug peddler in Budgam, Contraband substances recovered

Next Post
Police arrests a drug peddler in Budgam, Contraband substances recovered

Police arrests a drug peddler in Budgam, Contraband substances recovered

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: [email protected]

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.