• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Monday, September 15, 2025
Jammu Kashmir News Service | JKNS
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
Jammu Kashmir News Service | JKNS
No Result
View All Result
Home Jammu Kashmir

زبان اور ثقافت کا تحفظ اور فروغ سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے انجمن ادب و ثقافت لولاب کا تفصیلی لایحہ عمل مرتب؛سال بھر پر مشتمل پروگرام کا آغاز

JK News Service by JK News Service
December 3, 2023
in Jammu Kashmir
A A
زبان اور ثقافت کا تحفظ اور فروغ سب کی مشترکہ ذمہ داری  ہے انجمن ادب و ثقافت لولاب کا تفصیلی لایحہ عمل مرتب؛سال بھر  پر مشتمل پروگرام کا آغاز
FacebookTwitterWhatsapp

لولاب//3دسمبر 2023
انجمن ادب و ثقافت لولاب کے زیر اہتمام آج یہاں ایک شاندار محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں انجمن کے ممبران کے علاوہ چند زی عزت شہریوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مقررین نے زبان اور تہذیب وتمدن کو قوموں کی انمول میراث قرار دیتے ہوئے ادیبوں اور ادب نوازوں کو تلقین کی کہ وہ اس اہم معاملے میں اپنی پوزیشن اور مقدور کے مطابق اپنا بھر پور تعاون دستیاب رکھیں ۔ مقررین نے جموں وکشمیر کی واحد سرگرم اور فعال تنظیم ادبی مرکز کمراز کی کاوشوں کی بھرپور سراہنا کرتے ہوئے کہاکہ مرکز کی طرف سے کی گیی حالیہ پہل،جس کے تحت کشمیری زبان کو گوگل ٹرانسلیشن سروس میں شامل کرنے کیلئے عالمی سطح پر مہم شروع کی گیی ، کی زبردست سراہنا کرتے ہوئے اس کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔انجمن کی سرکاری طور رجسٹریشن کا عمل کامیابی سے مکمل ہونے پر ممبران نے مسرت کا اظہار کیا‌ اس حوالے سے انجمن کے ایک فعال ممبر الیاس ارمان کا خاص طور سے شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے اس معاملے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں زبردست کوشش کی۔اس موقع پر انجمن کے صدر غلام نبی شاکر نے انجمن کے سالانہ لایحہ عمل کی تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ آنے والے مہینوں میں کشمیریوں زبان کے فروغ کے حوالے سے ضلع کپواڑہ کے تمام تعلیمی اداروں میں جانکاری پروگرام منعقد کیے جاءیںگے۔اس کے علاوہ اپریل کے مہینے میں ایک شاندار تھیٹر کانفرنس منعقد کی جایے گی جس میں تھیٹر سے وابستہ مایہ ناز شخصیات کی عزت افزائی کی جائے گی۔ یہ بھی بتایا گیاکہ عنقریب کپواڑہ میں ایک شاندار ادبی کانفرنس منعقد کی جایےگی جس میں وادی کی تمام ادبی تنظیموں کو مدعو کیا جایےگا۔محفل کی دوسری نشست میں ایک محفل مشاعرہ منعقد ہؤا جس میں عبدالاحد حامی، ارشاد ابن مختار ،الیاس ارمان ،آفتاب طارق ، عادل طارق لولابی،فاروق سوگامی، احمد سجاد، جنید نجار، عامر مراد، صبا شبنم اور غلام نبی شاکر نے اپنا اپنا کلام سناکر حاضرین سے داد حاصل کی۔آخر پر انجمن کے دفتر پر بورڑ نصب کیا گیا ۔

Previous Post

Voluntary Medicare Society(VMS) Commemorates World Disability Day with Engaging Events

Next Post

جموں میں جنوری کے آخر میں ہوگی عالمی کشمیری کانفرنس منعقد

Next Post
جموں میں جنوری کے آخر میں ہوگی عالمی کشمیری کانفرنس منعقد

جموں میں جنوری کے آخر میں ہوگی عالمی کشمیری کانفرنس منعقد

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: editorjkns@gmail.com

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.