• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Sunday, September 14, 2025
Jammu Kashmir News Service | JKNS
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
Jammu Kashmir News Service | JKNS
No Result
View All Result
Home Jammu Kashmir

آرکائیوسٹ کی قومی کمیٹی کی 47 ویں میٹنگ سرینگر میں منعقد کی گئی

JK News Service by JK News Service
March 20, 2024
in Jammu Kashmir
A A
آرکائیوسٹ کی قومی کمیٹی کی 47 ویں میٹنگ سرینگر میں  منعقد کی گئی
FacebookTwitterWhatsapp

اس میٹنگ میں آرکائیوز کو زندہ کرنے اور اسے آسانی سے قابل رسائی بنانے کے لیے ڈیجیٹل اور اے آئی ٹیکنالوجیز کی صلاحیتوں کاپورا فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیاگیا

سرینگر، 20 مارچ، 2024:

آرکائیوسٹ کی قومی کمیٹی (این سی اے) کی دو روزہ 47 ویں میٹنگ 19 مارچ 2024 کو شیرِ کشمیر کنونشن سینٹر (ایس کے آئی سی سی) سری نگر میں اختتام پذیر ہوئی۔ دہلی، گوا، گجرات، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، لداخ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، ناگالینڈ، راجستھان اور اتر پردیش کے مندوبین نے ذاتی طور پر شرکت کی جبکہ ہریانہ اور مغربی بنگال کے مندوبین نے ورچوئل موڈ میں شرکت کی۔
دو روزہ میٹنگ کے دوران، مندوبین نے مختلف پہلوؤں پر غور کیا جو اپنی متعلقہ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں آرکائیوز انتظامیہ اور ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کو دوبارہ زندہ کرنے کے لیے درکار ہیں اور اس مقصد کے لیے ڈیجیٹل اور اے آئی ٹیکنالوجیز کی صلاحیتوں کا پورا فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ملک کے مالامال دستاویزی ورثے کے تحفظ اور اشتراک ، اور ویب پورٹل کے ذریعے اپنے آرکائیو کے وسائل کو آسانی سے قابل رسائی بنانے کے لیے ایک مرکوز اور مربوط انداز اپنانے پر اتفاق کیا۔
مندوبین نے ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن کے سلسلے میں رہنما خطوط اور معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) کی تشکیل میں نیشنل آرکائیوز آف انڈیا کی رہنمائی بھی طلب کی۔
اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ این سی اے کو این اے آئی، ریاست اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں عوامی آرکائیوز میں اورل آرکائیوز اور غیرروایتی آرکائیو ذرائع کے انضمام جیسے نئے شعبوں میں بھی تلاش کرنا چاہیے۔
اپنے خطاب میں آرکائیوز کے ڈائریکٹر جنرل اور این سی اے کے چیئرمین اور کنوینر جناب ارون سنگھل نے ہندوستان بھر کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے آرکائیوز میں موجود سرکاری اور نجی ریکارڈوں میں موجود قیمتی معلومات کو آسانی سے انٹرنیٹ کے ذریعے صارفین کے لیے قابل رسائی بنا کر اسے جمہوری بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان میں آرکائیول اداروں کے درمیان تعاون کسی بھی موضوع پر متحدہ سرچ کے نتائج فراہم کرنے کے لیے بہت ضروری ہے، جس پر آرکائیو مواد مختلف ذخیروں میں دستیاب ہو سکتا ہے۔

جناب سنگھل نے ملک میں آرکائیوز کی ترقی کے لیے 10 نکاتی روڈ میپ پیش کیا جو کہ درج ذیل ہے: جانیں کہ آپ کے پاس کیا ہے، دنیا کو بتائیں کہ آپ کے پاس کیا ہے، اس کو سنبھال کر رکھیں، رسائی کو آسان بنائیں، اپنے کلیکشن کو ڈیجیٹائز کریں، جہاں ضرورت ہو مرمت اور تحفظ کریں، ایک ویب پورٹل تیار کریں، عوام تک پہنچیں، آپریٹنگ طریقہ کار کو معیاری بنائیں، اور دریافت کریں اور تعاون کریں۔
این سی اے کی اگلی میٹنگ اس سال کے آخر میں گجرات میں منعقد کی جائے گی۔

Previous Post

Colonel Sushil Tanwar’s ‘Mukhbir’: A Compelling Narrative of Courage and Resilience in Kashmir

Next Post

CRPF jawan shoots self dead in Srinagar

Next Post
Father of 4 children found dead mysteriously in Sopore village

CRPF jawan shoots self dead in Srinagar

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: editorjkns@gmail.com

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.