پیرزادہ سعید
کرناہ//پچھلے دو روز سے کرناہ کے میدانی علاقوں میں بھاری بارشیں ہو رہی ہیں جبکہ بالائی علاقوں میں تازہ برف باری کے نتیجے میں کرناہ کو کپوارہ سے جوڑنے والی شاہراہ گاڑیوں کی آمدورفت کےلئے بند کر دی گئی ہے سادھنا ٹاپ اور دیگر ملحقہ پہاڑوں پر تازہ اٹھ سے نو انچ برف جمع ہو چکی ہے۔۔شام دیر گئے تک موسمِ میں کوئی بھی بہتری نہیں آئی تھی اور کرناہ میں سخت بارشیں ہو رہی ہیں۔جس کے نتیجے میں کھڑی ۔کلٹھا،حیدر پڑھ بٹلاں کنڈی جاڈہ ۔چرکونجی سمیت متعدد علاقوں میں پتھر گرنے کا عمل شروع ہو چکا ہے ۔ادھر انتظامیہ نے لوگوں سے تلقین کی ہے کہ وہ خراب موسمی صورتحال کے چلتے بالائی علاقوں کا سفر نہ کریں کیونکہ وہاں پسیاں اور پتھر گرنے کا احتمال ہے۔ادھر ایس ایس آر بی کی طرف سے پٹواری اسامیوں کےلئے لئے جانے والے امتحان میں شمولیت کے حواں سینکڑوں امیدوار بھی کرناہ میں درماندہ ہیں۔ایسے امیدواروں نے اج ایس ڈی ایم آفس کے سامنے دھرنا دیا اور شاہراہ کو کھولنے کا مطالبہ کیا بارایسوسی ایشن کرناہ کے صدر قاضی محبوب الٰہی نے امتحان کے شیڈول کو تبدیل کرنے کا حکام سے مطالبہ کیا ۔ایک پریس کانفرنس میں الہٰی نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ وہ JKSSB پٹواری امتحان کی طے شدہ تاریخ کو تبدیل کرنے پر غور کریں، جو 31 مارچ 2024 کو ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سادھنا گلی ہمارے لئے پریشانی کا سبب بن رہی ہے ۔۔ادھر چوکی بل کپوارہ میں کرناہ کی ایک 10سالہ بچے کی باقیات بھی درماندہ ہے اور لواحقین کا یہ مطالبہ ہے کہ شاہراہ کو بحال کر کے بچی کی باقیات کو کرناہ پہنچانے میں ان کی مدد کی جائے ادھر ایس ڈی ایم کرناہ ظفر احمد نے بتایا کہ آج موسم سازگار ہونے کی صورت میں گاڑیوں کو شاہراہ پر چلنے کی اجازت تھی تاہم موسم نے اچانک کروٹ بدلی اور شاہراہ پر 6سے7انچ برف برف جمع ہونے کے ساتھ ساتھ بہت سارے مقامات پر پسیاں اور پھر گر آئے جس کے باعث شاہراہ کو گاڑیوں کی آمد ورفت کےلئے اختیاطی طور بند کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ موسم بہتر ہونے کے ساتھ ہی شاہراہ کی بحالی کا کام انجام دیا ۔