بیوپارمنڈل صدر نے کرناہ میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا
پیرزادہ سعید
کرناہ //کرناہ میں بیوپار منڈل کے صدر حاجی تسلیم احمد میر کی جانب سے ایک افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا گیا جس میں علاقہ کے معززین سیول سوسائیٹی ممبران میڈیا سے وابستہ لوگوں کے علاوہ دیگر تنظیموں سے وابستہ افراد نے شرکت کی حاجی تسلیم میر نے اس دوران کہا کہ ماہ رمضان کے اس مقدس موقع پر افطار پارٹی کے اہتمام کا مقصد اپسی بھائی چارے کو قائم دائم رکھنے کے علاوہ ایک دوسرے کے ساتھ رابطے کو مضبوط بنانا ہے ۔اس افطار پارٹی میں سیوسائٹی کے جنرل سکریٹری راجہ وقار خان سینئر صحافی اشفاق سعید ۔ٹیچر فورم کے زون صدر ٹنگڈار وسیم لون ۔خان جنرل سٹور کے مالک محمد اسماعیل خان ۔تاجر ظفر اقبال خواجہ کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔افطار پارٹی میں شریک ہوئے افراد اور میڈیا سے وابستہ لوگوں نے حاجی تسلیم کا شکریہ ادا کیا۔