ساہتیہ اکادمی نئی دلی کا گرلز ہائی اسکول سمبل بانڈی پورہ میں فاروق سمبلی کے ساتھ ” کوی سندھی “ پروگرام
۔کثیر تعداد میں ادیبوں اور شاعروں کی شرکت۔۔۔۔
پرنس آیاز
ساہیتہ اکادمی نئی دلی کی جانب سے آج گرلز ہائی اسکول سمبل سوناواری میں ایک عظیم الشان ”کوی سندھی“ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پروگرام نامور شاعر فاروق سمبلی کے ساتھ منعقد کیا گیا۔تقریب کی صدارت ساہیتہ اکادمی کے کشمیری ایڈوایزری بورڈ کے کنوینر پروفیسر شاد رمضان نے کی۔ انکے ساتھ ایوانِ صدارت میں حلقہ ادب سوناواری کے صدر شاکر شفیع،نامور ڈراما نگار اور ماہرِ تعلیم ڈاکٹر علی محمد نشتر اور معروف شاعر اور بہار ادب تلگام کے جنرل سیکریٹری عابد اشرف بھی شامل رہے۔
تقریب کے آغاز میں شبیر مقبول نے تلاوت کلام پاک اور محمد یاسین قادری نے نعت رسول پیش کیا۔ کشمیری ایڈوایزری بورڈ ممبر مجید مجازی نے خطبہ استقبالیہ میں ساہتیہ اکادمی کی اُن کاوشوں کا تزکرہ کیا جن کے تحت وہ ملک کے دور دراز علاقوں میں رہ رہے شاعروں اور ادیبوں کو منظرِ عام پر لانے کی کوششیں کر رہی ہے۔
مہمان شاعر فاروق سمبلی نے اپنی شاعری سے سامعین کو محظوظ کیا اور اپنے حالاتِ زندگی اور ادبی سفر سے بھی آگاہ کیا۔
صدرَ محفل پروفیسر شاد رمضان نے اپنے صدارتی خطبے میں کہا کی ساہیتہ اکادمی جموں کشمیر کے ہر اس علاقے علاقے تک پہنچے گی جہاں کشمیری بولنے والے موجود ہوں۔ایوانِ صدارت میں شامل جن دیگر شخصیات نے تقریب کے حوالے سے بات کی انمیں جناب شاکر شفیع ، ڈاکٹر علی محمد نشتر اور عابد اشرف شامل ہیں ۔
تقریب میں جن دیگر اہم شخصیات نے شمولیت کی انمیں جناب نذیر جاوید، ساگر سرفراز ،چیرمین جموں کشمیر رہبرِ تعلیم ٹیچرس فورم جموں کشمیر جناب خالد رفیق بٹ، شیخ غلام محمد ،ماسٹر فاروق حاجنی،غلام محمد میر سمبلی،ماسٹر محراج الدین پرے،ماسٹر محمد یعقوب، نامور کالم نگار اور ماہر تعلیم ہُرہ مشتاق،فیصل فردوس،منظور احمد منظور، عشرت گل صاحبہ،سید مصطفٰی دلگیر،گلفام نوگامی،مولوی ریاض ہاکباری، محتاج گنستانی، فاروق پرنگی،تنویر مقبول، ثمینا ملک صاحبہ، بشیر حاجنی، رئیس حاجنی،ماسٹر محمد شفیع ، ماسٹر محراج الدین لون،شبیر مقبول ،رشید جہانگیری، سلیم یوسف وغیرہ شامل ہیں۔
معروف شاعر اور سربراہ گرلز ہائی اسکول سمبل محمد یاسین قادری نے تحریک شکرانہ پیش کی۔تقریب کی نظامت ساہیتہ اکادمی کے ایڈوایزی بورڈ ممبر اور ادبی مرکز کمراز کے جنرل سیکریٹری شبنم تلگامی نے کی۔