پیرزادہ سعید
کرناہ //یوم آزادی کی تقریب سے قبل سیوپ پروگرام کے تحت ٹنگڈار میں سوموار ایک ترنگا ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں اسکولی بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔اور ملک کے تئیں محبت کے جذبہ کا اظہار کیا ۔ضلع الیکشن آفیسر کپوارہ کی ہدایات پر م گرلز ہائر سکینڈری اسکول GHSS ٹنگڈار، کرناہ سے ایک میگا کلسٹر سطح کی ترنگا ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ چیف ایجوکیشن افسر کپوارہ عبدالمجید ڈار نے کلسٹر ہیڈٹنگڈار امتیاز عالم قریشی کی نگرانی میں یہ ریلی کرائی جس میں زونل ایجوکیشن افسر ٹنگڈار شاہ محمد بھی موجود تھے ۔ریلی میں ٹنگڈار کلسٹر کے تمام اسکولوں کے بچوں نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔یہ ریلی کرناہ کے مختلف بازاروں سے ہوتے ہوئے تحصیل آفس کرناہ کی طرف روانہ ہوئی جہاں کلسٹر ہیڈ ٹنگڈار نے تمام اداروں کے سربراہان، سکولوں کے سٹاف اور بالخصوص طلباء کا تہہ دل سے شکریہ اد کیا ۔