پیرزادہ سعید
مرحوم عالم قریشی کی 25ویں برسی پر
کرناہ کلچرل کلب میں فاتحہ خوانی کا اہتمام
پیرزادہ سعید
کرناہ //پہاڑی زبان کے نامور گلو کار ، موسیقار اور تھیٹر ست مرحوم عالم
قریشی کی 25ویں برسی کلچرل کلب ٹنگڈار میں منائی گئی۔اس دوران مقررین نے مرحوم کو زبر دست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے ایثال ثواب کےلئے دعا مغفرت بھی کی ۔ تقریب میں معروف پہاڑی گلوکار وادیب عبدالرشید قریشی اور معروف ڈرامہ نویس وادیب عبدالرشید لون غمگین بھی موجود تھے ۔ عبدالرشید قریشی نے اس دوران مرحوم عالم قریشی کے حیات و خدمات پر روشنی ڈالی اور انہیں شاندرار الفاظ میں حراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اُن کی خدمات کو سہراہا ۔ انہوں نے کہا کہ عالم قریشی ایک تحریک کا نام ہے ، انہیں کئی بار فن اور موسیقی سے دور کرنے کی کوشش کی گئی، مگر انہوں نے ہمت نہیں ہاری۔ انہوں نے کہا کہ ماسٹر مرحوم عالم قریشی نے معاشرے کے اندر زندگی اپنی مرضی سے گزری، اور جو کام وہ کرنا ٹھان لیتے تھے وہ کر کے دکھاتے تھے ۔عبدلرشید لون غمگین نے کہا کہ پہاڑی قوم مرحوم عالم قریشی کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی ہے کیونکہ انہوں نے ہمدردانہ طور قوم کو آگے لےجانے کےلئے جی جان کوشش کی ۔وہ قوم کے ہمدرد ہی نہیں بلکہ قوم کو ہر سطح پر آگے لےجانے کےلئے اپنی زاتی تنخواہ خرچ کرتے رہے ۔