چنار اردو کتاب میلہ کے چوتھے دن بھی حاضرین کا جم غفیر
سری نگر :
قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے زیر اہتمام نگینہ انٹرنیشنل کشمیر کے اشتراک سے افسانہ خوانی اور ان کا تجزیہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں سینیر افسانہ نگار نور شاہ نے بدلے موسم کے رنگ، وحشی سعید نے ‘میرا قاتل میرا مسیحا’ اور ناصر ضمیر نے افسانے پڑھے جبکہ سہیل سالم، صوفی بشر بشیر اور ڈاکٹر محمد اقبال لون نے ان افسانوں کا تجزیہ کیا اس پروگرام کی نظامت زبیر قریشی نے کی.
تجزیہ نگاروں نے نور شاہ، وحشی سعید اور ناصر ضمیر کی افسانہ نگاری اور فکرو فن کا عمدہ تجزیہ پیش کیا.
اردو پویلین میں دوسرا پروگرام محفل قوالی /صوفیانہ کلام ہوا جسے انسٹی ٹیوٹ آف میوزک اینڈ فائن آرٹس کشمیر یونیورسٹی کے اشتراک سے پیش کیا گیا، اس پروگرام کو انسٹی ٹیوٹ آف میوزک اینڈ فائن آرٹس کشمیر یونیورسٹی کے یاور ایوب، شاہد شفیع خان، توحید احمد، صابر احمد، اویس محمود، داؤد احمد میر، فرحان جبار، ارشاد مجید اور تجندر پال سنگھ وغیرہ نے پیش کیا. اس موقعے پر میوزک اینڈ فائن آرٹس کے اساتذہ میں ثریا شفق، فیروز احمد ڈار اور ڈاکٹر بلال احمد ڈار وغیرہ موجود رہے. گزشتہ دنوں کی طرح آج بھی سامعین کی بڑی تعداد چنار اردو کتاب میلہ میں موجود رہی. چنار اردو کتاب میلہ کا اختتام 25 اگست 2024 کو ہوگا.
اردو پویلین میں21 اگست 2024 کو صبح ساڑھے گیارہ بجے سے بچوں کے ذہنی نشوونما میں قصہ خوانی کے اثرات اور دوپہر ڈھائی بجے سے مذاکرہ بعنوان ‘سارے جہاں سے اچھا’ کے عنوان سے پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا.