یاترا کو زائرین کے لیے محفوظ اور ہموار بنانے میں سبھی نے منفرد تعاون دیا ہے – وزیر داخلہ
52 روزہ طویل اس مقدس یاترا کے دورا ن ریکارڈ 5.12 لاکھ زائرین نے مقدس غار کا دورہ کیا، جو کہ گذشتہ 12 برسوں میں سب سے زیادہ تعداد ہے
Posted On: 21 AUG 2024 8:16PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے شری امرناتھ یاترا کی کامیاب تکمیل پر تمام سیکورٹی اہلکاروں، شری امرناتھ جی شرائن بورڈ، جموں کشمیر انتظامیہ اور رضاکار تنظیموں کو مبارکباد دی۔
ایکس پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں، جناب امت شاہ نے کہا کہ امرناتھ یاترا کامیابی کے ساتھ پایہ تکمیل کو پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے اس سال کی 52 روزہ طویل مقدس یاتر ا کے دوران 5.12 لاکھ سے زائد زائرین نے مقدس غار کا دورہ کیا، جو کہ گذشتہ 12 برسوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ جناب شاہ نے تمام سیکورٹی اہلکاروں، شری امرناتھ جی شرائن بورڈ، جموں وکشمیر انتظامیہ اور رضاکار تنظیموں کو اس یاترا کو کامیاب بنانے کے لیے مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یاترا کو زائرین کے لیے محفوظ اور ہموار بنانے میں سبھی نے منفرد تعاون دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بابا سب پر اپنا کرم رکھے۔ جے بابا برفانی!