ریاستی سرکار کا جنرل ڈیپارٹمنٹ، مذکورہ چھٹی بدلنے سے قاصر نظر آتا ھے۔
سرینگر،21/ ستمبر
نعیم اللہ چرارشریف
عرس شیخ العالم رح، کی سالانہ تقریب سابقہ روایات کے عین مطابق امسال بھی 28، اکتوبر سے شروع ہوگی۔جسکا اعلان یہاں آج باقاعدہ طور کیا گیا۔ اس سلسلے میں جمعتہ المبارک کے موقعے پر اگرچہ میرواعظ بعقہ عالیہ،وقف بورڈ اورمتولی زیارت نے بھی دھرایا تاھم اس سلسلے میں اج درگاہ حضرت بل میں منعقد شیخ العالم ریسرچ کمیٹی کی طرف سے منعقد خاص نشست کے دوران اٹھایا گیا۔ تفصیلات دیتے ہوئے نمایندے نے بتایا کہ
برصغیر ہندوپاک، کی ممتاز روحانی،شخصیت، ولی کامل جناب حضرت شیخ آلعالم رح، کے عرس مبارک کی سالانہ خاص تقریب انشا اللہ تعالی حسب سابقہ امسال بھی
بمطابق، قمری کلینڈر ماہ اکتوبرکی 28، تاریخ سے منعقد کی جارھی ہے جو ایک ھفتے تک جاری رھئے گی۔اس بات کا فیصلہ اج منعقد مشترکہ نشست کے دوران لیا گیا کیونکہ کلینڈروں۔ میں غلطی سے تقریب ستمبر میں درج کی گئی ھے۔ منعقد نشست کے دوران متعلقین اور ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی گئی کہ تیس ستمبر کی چھٹی منسوخ کرکے اسے ماہ اکتوبرکے دوران،متبادل طے شدہ تاریخ میں بدل دیا جائے۔اور اس سلسلے میں جنرل ڈیپارٹمنٹ کی توجہ فورا اس جانب مبذول کرنے کے لئے آج شیخ العالم ریسرچ کمیٹی، میرواعظ بعقہ عالیہ، متولی زیارت چرارشریف، وقف بورڈ اور دوسرے ذمہ داروں نے بھی ڈیوجنل کمشنر کشمیر اور ڈی سی بڈگام مسٹر اجے لبرو جی سے اپیل کی کہ وہ جموں وکشمیر بنک کی طرف سے مشتہیر کردہ عرس کے تقریب کی چھٹی منسوخ کرکے اصل تاریخ میں بدلنے کے احکامات صادر فرمائے۔ تاکہ ملک کی مختلف ریاستوں، جموں کشمیر لداخ، اور اور بیرون ممالک سے عرس مبارک کی تقریبات میں شرکت کرنے والے زائیرین کو کسی قسم کی پریشانی لاحق نہ ہوجایئے۔