شیر شیران
چرارشریف کے لئے نامزد ایک اور آزاد امیدوار، غضنفر علی نے آج بڈگام ضلع سے وابستہ درجنوں بھر علاقہ جات بشمول، دوبھجن، پارنیو، بنڈپور، کانیر، دریگام، نمبلھار، کریمشور، یچھگام، گوڈ ستھو، وغیرہ میں، اپنی انتخابی مہم کے دوران خاص ریلی منعقد کرکے اپنی منفرد نوعیت والی گھر، گھر ووٹ مانگنے کی روایت جارھی رکھی،
مرحوم ریاستی وزیر کے ڈاکٹر بیٹے نے اپنے آبائی قصبہ چرارشریف حلقہ انتخاب کے قریب 88’فیصد علاقہ جات کا محض 26، دنوں میں دورہ کیا اور اپنے چناو نشان، دوربین، پر بٹن دبانے کی ووٹران سے اپیل کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے موصوف نے آج چرارشریف میں انتخاب لڑھ رھئی تمام سیاسی جماعتوں کے نامزد امیدواروں کی ایک ایک کرکے خوب خبر لی۔ جبکہ قبل ازیں ڈاکٹر صاحب نے بس سٹینڈ میں بھی کاکنوں سے خطاب کیا۔واضح رھئے کہ ڈاکٹر صاحب وادی کے نامور فزیشن ایک معروف خاندان کے چشم وچراغ اور ذاتی طور شریف النفس غریب پرور انسان ھے۔ موصوف کو مفتی محمد سعید کے دور میں پی ڈی پی اختیار کرکے منصب اعلی، کی پیش کش کی گئی تھی لیکن ڈاکٹر صاحب سیاست کاری میں دلچسپی نہیں لیتے تھے۔ تاھم آرٹیکل کی منسوخی کے بعد آپ نے بدلتے حالات میں انفرادی طور اپنے سیاسی مستقبل کو شروع کرنے کا من بنایا،