پیرزادہ سعید
کرناہ //کرناہ اور اوڑی میں پیرپنچال کے قداور لیڈر وسابق وزیر مرحوم سید مشتاق بخاری کے انتقال پر ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس دوران دونوں علاقوں کے لوگوں نے انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا .کلچرل ہال کرناہ میں عبدالرشید قریشی کی صدارت میں منعقد ہونے والے اجلاس میں علاقہ کے معززین نے شرکت کی جس میں عبدالرشید لون، میر حیدر ندیم ،عزید ملدیال خواجہ خالد محمود افتخار قریشی ،خواجہ جہانگیر قریشی ،مشکور شاد ،جاوید قریشی کے علاوہ دیگر افراد نے شرکت کی اور مرحوم کی جنت نشنی کےلئے دعا کی ۔اس موقع پر مقررین نے مرحوم کی سیاسی اور سماجی خدمات کو سراہا اور کہا کہ مرحول نے ہمیسہ پہاڑیوں کے مسائل پر بات کی اور شیڈول ٹرائب کی جدوجہد میں پیش پیش رہے ۔انہوں نے اس دوران مرحول کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سوگواران کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ ادھر اوڑی میں پہاڑی کلچرل اینڈ ویلفیئر فورم کے زعما کا ایک تعزیتی اجلاس فورم کے سرپرست اعلی قاضی محمد شیخ کی صدارت میں اوڑی کے ایک مقامی ہوٹل منعقد ہوا۔ جس میں مرحوم کے انتقال پر گہرے صدمے اور دکھ کا اظہار کیا گیا اور لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار بھی کیا گیا۔ اس تعزیتی اجلاس میں فورم کے صدر منیر احمد منگرال، آزاد احمد خان، محمد افضل خان، سید صابر حسین شاہ، لیاقت عباس، محمد اقبال سرحدی، فورم کے جنرل سیکرٹری اختر احمد عباسی، مامون الرشید، فرقان احمد، محمد عباس لون محمد نے شرکت کی۔ پہاڑی فورم کے زعما نے مشتاق احمد بخاری کے انتقال کو پہاڑی قوم کے لیے ایک نہ تلافی نقصان قرار دیا۔ اس کے علاوہ پہاڑی زبان و ادب اور سیاست میں ان کے کردار پر مفصل روشنی ڈالی گئی۔ تعزیتی اجلاس میں بونیار کی ایک سرکردہ مذہبی اور روحانی شخصیت پیر شوکت احمد اور لبنان کی دینی شخصیت مولانا حسن نصر اللہ کہ انتقال پر بھی گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا گیا اور لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار بھی کیا گیا۔ اس اجلاس میں دوسرے کئی اہم موضوعات بھی زیر بحث لائے گئے اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی غور و خوض کیا گیا۔ یہ بھی طے پایا گیا کہ نوجوانوں کی بھرپور رہنمائی کرنے کے ساتھ ساتھ ان کا بھرپور تعاون بھی کیا جائے گا۔ پہاڑی قوم کے تئیں نوجوانوں کے رول پر بھی مفصل روشنی ڈالی گئی کہ ایسے نوجوانوں کو آگے آ کر پہاڑی فورم کو مضبوط کرنا چاہیے۔