پیرزادہ سعید
کرناہ //ممبر پارلیمنٹ انجنئیر رشید نے کرناہ دورے کے دوران لوگوں سے کہا کہ وہ منشات فروشوں سے مکمل اور سماجی پائیکاٹ کریں ۔انجینیئر رشید کا کرناہ دو روزہ دورہ مکمل ہوا۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے آخری روز گھنڈی گجراں کا دورہ کیا جہاں سڑک حالیہ بارشوں کی وجہ سے ڈھہ گئی تھی انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ اعلی حکام سے بات چیت کر کے سڑک کی بحالی کا کام جلد شروع کرائیں گے ۔انہوں نے ٹیٹوال میں لوگوں کے ایک وفد سے ملاقات کی اور انہں یقین دلایا کہ ان کے پانی کا مسئلہ فوری حل کرایا جائے گا اور پی ایچ ای حکام کو لازمی پائپ فراہم کرنے کے لئے ہدایت کی جائے گی.لائن آف کنٹرول کے ٹیٹوال علاقے میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے لوگوں پر زور دیا کہ وہ منشیات کی بدعنوانی کے خلاف ایک مضبوط موقف لیں ۔انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ منشیات سے دور رہ کر تعلیم پر اپنی توجہ مرکوز کریں اور منشیات فروشی میں ملوث افراد کے خلاف مکمل سوشل بائیکاٹ کریں۔انہوں نے زور دیا کہ یہ خطے کے نوجوانوں کے مستقبل کی حفاظت اور منشیات کے نقصان دہ اثرات سے کمیونٹی کی حفاظت کے لئے یہ متناسب موقف ضروری ہے۔ٹیٹوال کے بعد ممبر پارلیمنٹ انجنئر رشید نے کرناہ کے آخری گائوں سیماری کا دورہ کیا اور لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کےلئے حکام پر زور دیا ۔انجنئیر رشید اس دوران کڑھامہ کے گائوں کے ایک وفد سے بھی ملاقات کی اور لوگوں کو یقین دلایا کہ ان کی رابطہ سڑک کی تعمیر بھی ان کی اولین ترجہات میں شامل ہے اور اس کا کام بھی شروع کیا جائے گا ۔انہوں نے اس دوران کئی ایک تعلمی اداروں کا بھی دورہ کیا جس دوران انہوں نے فنڈس بھی مختص رکھے ۔رشید انجنئیر نے نیولائٹ پبلک ماڈل اسکول چترکوٹ کا بھی دورہ کیا جس دوران انہوں نے اسکول کےلئے دو کمپوٹر دینے کا اعلان کرتے ہوئے سکول کے چیئرمین اور اسٹاف کی تعریف کی ۔ انہوں نے ڈگری کالج ٹنگڈار کے لئے ایک گاڑی کو بھی منظور کیا ۔بجلی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور 12میگاواٹ بجلی پروجیکٹ کے کام میں تیزی لانے پر بھی زور دیا گیا ۔