پیرزادہ سعید
کرناہ//گورنمنٹ ہائی اسکول چھمکوٹ میں منعقدہ ‘کلا اُتسو’ پروگرام میں طلبہ نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین سے داد حاصل کی ۔گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول چھمکوٹ میں منعقدہ ’’کلا اُتسو‘‘ پروگرام میں اسکولی طلبہ نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین سے داد تحسین وصول کی ۔حاضرین نے اسکولی بچوں کی جانب سے پیش کیے گئے پروگرامز کی کافی سراہنا کی گئی۔پروگرام میں زونل ایجوکیشن افسر ٹنگڈار وچھمکوٹ رانا شاہ محمد نے مہمان خصوصی کے فرائض انجام دئے جبکہ اسکول کے ہیڈ ماسٹر خواجہ خالد محمود ،نوجوان صحافی اشفاق سعید سمیت زون کے متعدد اسکولوں کے اساتذہ اور بچوں نے شرکت کی ۔پروگرام کے کواڈی نیٹر الطاف حسین نے کلا اتسو کے حوالے سے شرکاء کو بتایا کہ ایسے پروگرام منعقد کرنے کا مقصد بچوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مدد فراہم کرنا ہے ۔زونل ایجوکیشن افسر نے ٹنگڈار۔چھمکوٹ رانا شاہ محمد نے اپنی تقریر میں کہا کہ ’’کلا اتسو پروگرام کو زونل لیول پر اس لئے منعقد کیا گیا تاکہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جا سکے اور انکی حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ایک بہتر پلیٹ فارم مہیا کیا جا سکے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے پروگرامز کے انعقاد سے بچے پڑھائی میں بھی دلچسپی لیتے ہیں ۔ہائی اسکول چھمکوٹ کے ہیڈماسڑ خالد محمود خواجہ نے کہا کہ کرناہ کی مٹی بڑی زرخیز ہے اور یہاں کے بچے اپنی کلا کی وجہ سے پورے ملک میں اپنا لوہا منوا رہے ہیں اور ایسے پروگرام بچوں کو اپنی صلاحیتوں کو بروکار لانے میں مدد فراہم کرتے ہیں ۔
صحافی اشفاق سعید نے بھی بچوں کی خوصلہ افزائی کی ۔زون کے ایک استاد مشتاق احمد نے بھی بچوں سے خطاب کیا ۔آخر پر بچوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گے ۔