• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Monday, September 22, 2025
Jammu Kashmir News Service | JKNS
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
Jammu Kashmir News Service | JKNS
No Result
View All Result
Home Jammu Kashmir

حیدرآباد کا میڈیا وفد جموں و کشمیر کے دورے پر سرینگر وارداپنے ہفتہ بھر کے دورے کے آغاز میں آج کانہامہ کا دورہ کیا

JK News Service by JK News Service
November 3, 2024
in Jammu Kashmir
A A
حیدرآباد کا میڈیا وفد جموں و کشمیر کے دورے پر سرینگر  وارداپنے ہفتہ بھر کے دورے کے آغاز میں آج کانہامہ کا دورہ کیا
FacebookTwitterWhatsapp

*اپنے ہفتہ بھر کے دورے کے آغاز میں آج کانہامہ کا دورہ کیا*

سرینگر، 03 نومبر2024/ پریس انفارمیشن بیورو، حیدرآباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر مانس کرشنا کانتھ کی قیادت میں حیدرآباد کے ذرایع ابلاغ سے وابستہ دس صحافیوں کا ایک وفد آج سے کشمیر کا سات روزہ دورہ شروع کر رہا ہے۔ اس دورے کا اہتمام پریس انفارمیشن بیورو، حیدرآباد نے میڈیا آؤٹ ریچ پروگرام کی ایک کڑی کے تحت کیا ہے جس کا مقصد دورہ کرنے والے صحافیوں کو متعلقہ خطے اور اس کے ارد گرد میں مرکزی حکومت کے مختلف اقدامات کے بارے میں معلومات فراہم کرنا ہے۔ دورے کے پہلے دن وفد نے بڈگام ضلع کے کانہامہ میں معروف کانی شال بُننے والے کامن فیسیلیٹیشن سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہیں کشمیر کی کانی شال بنانے میں شامل دستکاری کا مشاہدہ کرنے کا موقع ملا۔ دورہ کرنے والے ذرایع ابلاغ سے وابستہ نمائندوں کے وفد کے ساتھ پی آئی بی سرینگر کے جوائنٹ ڈائریکٹر جناب قاضی سلمان اور پی آئی بی سرینگر کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ وفد کو وزارت صنعت و حرفت کے تحت شعبہ برائے فروغ صنعت و اندرونی تجارت (ڈی پی آئی آئی ٹی) کی جانب سے متعارف کرائے گئے جی آئی (جغرافیائی اشارے) ٹیگنگ نظام کے بارے میں بتایا گیا جس سے مقامی کاریگروں کو کافی فائدہ پہنچا ہے۔ یہ نظام روایتی دستکاری کو محفوظ رکھنے میں مدد کرتا ہے جبکہ خریداروں کو ان کی اصلیت اور معیار کے بارے میں مکمل معلومات کے ساتھ حقیقی، تصدیق شدہ مصنوعات حاصل کرنے کو یقینی بناتا ہے۔ مقامی کاریگر جناب سجاد کانہامی نے وفد کو کانی شال بُننے کے عمل کی وضاحت کی اور حکومت ہند کی طرف سے فراہم کردہ تعاون، جس میں مشترکہ سہولت مراکز کے قیام اور مقامی دستکاری کو فروغ دینے کے لیے دیگر اقدامات شامل ہیں، کے بارے میں تفصیلی جانکاری فراہم کی۔
……٭……
(ق س/ط ار/ م پ / ا ل ا :03-11-2024)

Previous Post

You have full freedom to crush terror outfits, their designs: LG Sinha tells DGP Nalin Prabhat after Sgr Grenade explosion

Next Post

Police arrests hardcore terrorist associate in Pulwama Arms & ammunition recovered

Next Post
MLA Detained, Ammunition Recovered From His Baggage

Police arrests hardcore terrorist associate in Pulwama Arms & ammunition recovered

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: editorjkns@gmail.com

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.