• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Saturday, July 5, 2025
Jammu Kashmir News Service | JKNS
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
Jammu Kashmir News Service | JKNS
No Result
View All Result
Home اردو خبریں

حیدرآباد کے میڈیا وفد کا ہلمولہ میں کشمیر ولو کرکٹ بیٹ مینوفیکچرنگ یونٹ کا دورہ

JK News Service by JK News Service
November 7, 2024
in اردو خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsapp

وزارت ٹیکسٹائل نے مشہور ’کشمیر ولو کرکٹ بیٹ‘ کو دستکاری کی نئی مطلع شدہ فہرست میں شامل کیا ہے

سرینگر، 07 نومبر2024/ حکومت ہند نے باضابطہ طور پر ’کشمیر ولو کرکٹ بیٹ‘ کو دستکاری کی ایک شے کے طور پر نامزد کیا ہے، جس سے جموں و کشمیر میں کاریگروں اور صنعت کاروں کے لیے ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ ٹیکسٹائل کی وزارت کی طرف سے شروع کیے گئے اس اقدام کا مقصد کشمیر ولو بیٹ کی صنعت کو فروغ دینا ہے تاکہ یہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ انگلش ولو بیٹ کا مقابلہ کر سکے۔ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ایک میڈیا وفد نے آج ہلمولہ، بجبہاڑہ میں کشمیر ولو کرکٹ بیٹ مینوفیکچرنگ یونٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر دورہ کرنے والے وفد نے بیٹ صنعت کا بذاتِ خود مشاہدہ کیا اور بلے سازی کے عمل سے وابستہ کاریگروں کے بارے میں تفصیلی جانکاری حاصل کی۔ اس موقع پر کرکٹ بیٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن آف کشمیر (سی بی ایم اے کے) کے نائب صدر، فوض الکبیر، جو جی آر 8 سپورٹس کے ایم ڈی بھی ہیں، نے میڈیا وفد کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ کشمیر ولو بیٹ کو بین الاقوامی سطح پر پہچان مل رہی ہے۔واضح رہے کہ سرکاری دستکاری کی فہرست میں ولو بیٹ کی شمولیت سے کرکٹ بیٹ کی صنعت کے لیے ترقیاتی اسکیموں کے نفاذ میں آسانی ہوگی اور مہارت بڑھانے کے پروگراموں میں مقامی کاریگروں کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔ توقع ہے کہ اس قدم سے برآمدات کو فروغ ملے گا، ’میک ان انڈیا‘ پہل کو تقویت ملے گی اور کرکٹ کی دنیا میں کشمیر کی منفرد شراکت کو تسلیم کیا جائے گا۔اس فیصلے سے بیٹ مینوفیکچررز کو نیشنل ہینڈی کرافٹس ڈیولپمنٹ پروگرام (این ایچ ڈی پی) اور جامع دستکاری کلسٹر ڈیولپمنٹ اسکیم (سی ایچ سی ڈی ایس) جیسی اسکیموں کے تحت مالی امداد، تربیت اور فلاحی پروگراموں تک رسائی حاصل کرنے کی اجازت ہوگی۔کرکٹ بیٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن آف کشمیر (سی بی ایم اے کے) کے نائب صدر، فوض الکبیر نے کہا، ”ہم حکومت ہند اور جموں و کشمیر کے ہینڈلوم اور ہینڈی کرافٹس محکمے کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے جموں وکشمیر کے مشہور کشمیر ولو کرکٹ بلے بنانے میں شامل دستکاری کو تسلیم کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس داخلہ سے ہمارے کاریگروں کے لیے نئی راہیں کھلیں گی، مالیاتی تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا اور قومی اور بین الاقوامی پلیٹ فارم پر ہماری مصنوعات کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس بروقت مداخلت کے لیے وزارت ٹیکسٹائل کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جس سے وسائل تک بہتر رسائی اور ہمارے ورثے کو تقویت ملے گی۔کشمیر کرکٹ بیٹ صنعت، بنیادی طور پر اننت ناگ اور پلوامہ اضلاع میں واقع ہے، جہاں پر 400 سے زیادہ مینوفیکچرنگ یونٹس موجود ہیں اور بیٹ صنعت ہزاروں ہنر مند کاریگروں کو روزی روٹی فراہم کرتی ہے۔ یہ کاریگر مقامی طور پر حاصل کیے گئے کشمیر ولو کو اعلیٰ معیار کے بلے میں تبدیل کرتے ہیں، جنہوں نے اپنی دستکاری کے لیے عالمی شہرت حاصل کی ہے۔ یہ شعبہ نہ صرف مقامی روزگار میں حصہ ڈالتا ہے بلکہ صدیوں پرانی روایت کو برقرار رکھنے میں بھی مدد کرنے کے ساتھ ساتھ کھیل کے ساتھ دستکاری کو ملاتا ہے۔یہ وفد پی آئی بی حیدرآباد کے زیر اہتمام میڈیا آؤٹ ریچ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر یونین ٹیریٹری کا دورہ کر رہا ہے۔ مذکورہ میڈیا وفد نے پچھلے کچھ دنوں کے دوران ترقیاتی منصوبوں اور جموں و کشمیر کے مستقبل کو تشکیل دینے والے اقدامات کے بارے میں زمینی سطح پر بذات خود حقائق کا مشاہدہ کرنے اور تفصیلی جانکاری حاصل کرنے کے لئے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور ماہرین کے ساتھ تبادلہ خیال میں مصروف رہا۔

Previous Post

Education Minister Announces Syllabus Relaxation for November Exams

Next Post

انکم ٹیکس محکمہ کا آئی سی اے آئی کی جموں وکشمیر شاخ کے اشتراک سے سرینگر میں آؤٹ ریچ پروگرام کا انعقاد

Next Post

انکم ٹیکس محکمہ کا آئی سی اے آئی کی جموں وکشمیر شاخ کے اشتراک سے سرینگر میں آؤٹ ریچ پروگرام کا انعقاد

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: [email protected]

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.