جے کے این ایس
شیر شیران
چرارشریف
بڈگام ضلع کے مشہور تحصیل صدر مقام چرارشریف میں واقع درگاہ عملدار ملک کشمیر رح کے میں آج 605، ویں سالانہ عرس مبارک کی اختتامی تقریب نہایت احترام وعقیدت کے ساتھ منائی گئی۔ اس موقعے پر لوگوں کی بڑی تعداد نے یہاں حاضری دی اور دعائیں مانگی۔ تفصیل کے مطابق سالانہ عرس کی آخری تقریب میں شمولیت کی غرض سے وادی کےطول عرض سے تعلق رکھنے والئے ھزاروں عقیدتمندوں نے آج درگاہ شیخ العالم واقع چرارشریف میں دن بھر حاضری دی جبکہ تاریخی خانقاہ ریشیہ اویسیہ چرارشریف میں نماز جمعہ کے موقعے پر عالموں نے تقرییں کیں۔ نامور عالم دین اور مبلغ اسلام جناب مولینا غلام رسول حامی، اور میرواعظ، مولوی امیر الدین، شاہ، نے سالانہ عرس کے مدنظر، حضرت شیخ العالم رح کےکلام مبارک اور انکے تاریخی کارناموں الگ الگ نشستوں میں سیر حاصل روشنی ڈالی۔ موصوف نے اہل وادی کے لئے شیخ شلوکھ، بہترین
گایڈ لائین قرار دیکر متبرک کلام کا مطالعہ کرنے کی اپیل کی۔ عرس مبارک کے موقعے پر متعدد این جیوز بشمول، ریشی علمدار ٹرسٹ سرینگر، ضیاء العلوم روپون، وویی لایو فار یو، سوسایٹی، اب رواں، کاروان اسلامی، وغیرہ نے ایام متبرک کے دوران، نمکین چاے، قہوہ، اور مختلف قسم کے مشروعات، وغیرہ بڑی تعداد میں مفت کی۔ شیخ العالم ریسرچ کمیٹی اور دوسرے کہیں فلاحی اداروں نے بلخصوص،چرارشریف پولیس، وقف بورڈ، ،تحصیل انتظامیہ اور دوسرے کہی فعال محکموں کی طرف سے زائیرین کے لئے بہترین سہولیت میسر رکھنے کے کوشش کرنے کے لئے تمام ایسے ذمہ داروں کا اجتماعی طور شکریہ ادا کیا۔درایں اثنا وادی سے باہر موجود حضرت شیخ نورالدین ولی ریشی اویسی کشمیری رح سے وابستہ،درجن بھر ایسی قیام گاھوں زیارتوں،یا یادگاروں پر بھی عرس مبارک کی سالانہ تقریبات کے مدنظر مجلسیں منعقد کی گئی تھیں۔نمایندے کے مطابق ان میں خطہ جموں سے، رامبند، گول، کنڈ،ستہ ریشی،بال،
سنگلدان، پیر کی گلی، اندرکوٹ، راج نگر، بدھل، راجوری، مقبوضہ کشمیر میں پلنگ تراڈ، تراڈکھل، شہولنگ،سیالکوٹ، امبری، لاولپنڈی، مظفرآباد، کوٹلی، چیمبر، شلھال، وغیرہ، بھی شامل ھے۔