حقوق العباد عبات کاسب سے پسندیدہ ذریعہ ہے –
جے کے این ایس
سرینگر کے دل لاک چوک سے محض چند کلومیٹر کی دوری پر واقع چھانپورہ ہسپتال کے احاطے میں موجود، سینیر سٹیزنز سینٹر، کی جانب سے آج ایک سادہ مگر پرویقار نوعیت، کی تقریب منعقد ہوئی۔ جسمیں سماج کے پسماندہ طبقہ سے وابستہ غریب خواتین میں سلائی مشینیں تقسیم کی گئیں۔تاکہ وہ اپنے کنبوں کی کفالت کے لیے خود کچھ کما سکیں۔ واضح رھئے کہ یہ سلائی مشینیں چھانہ پورہ کے ایک نیک صفت رضاکار محمد مظفر نجار نے حقوق العباد اور سماجی ذمہ داری کے جزبے کے تحت ڈونیٹ ( Donate ) کی تھیں۔ انہوں نے مستحق غریب افراد کیلیے آ ییندہ بھی اس طرح کا امداد فراہم کرنے کا عہد کیا۔ تقریب میں احاطہ وقار کے چیر مین عبدلغنی پرے نے صاحب ثروت بزرگ شہریوں سے اپیل کی کہ وہ بھی سماج کے پسماندہ طبقے کے تئیں اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے،وادی کے یتیموں بیواوں ,غریبوں اور ناداروں کی، علمی، مالی اور اقتصادی معاونت
پورا کرنے کیلئے پہل کریں کیونکہ حقوق العباد عبادت الاہی کا سب سے پسندیدہ ذریعہ ہے ۔
تقریب پر احاطہ وقار کی طرف سے رواں سال کے دوران مستحق بزگ شہریوں کو فراہم کی گییں مختلف سہولیات کا بھی جایزہ لیا گیا اور اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ اگلے سال کے دوران بزگ شہریوں کی بہبودی کیلیے سرگرمیوں کے دایرہ کارکو مزید وسیع کیا جاییگا۔
تقریب پر سابقہ جوینٹ ڈایریکٹر سریکلچر حکیم محمد یاسین , سابقہ چیف انجینیر ظفر اقبال , سابقہ پرنسپل قاضی عبدلرشید , جاوید احمد، غلام قادر , حفیظ الللہ میر ,محمد شعبان بٹ , غلام نبی لون اور ڈاکٹر ثاقبا بھی موجود تھے۔ تقریب کے لئے
ڈاکٹر لیلی سلطانہ نے نظامت کے فرایض انجام دیے ۔

