کرناہ //معروف گلوکار سید کابل بخاری اور طارق پردیسی کے والد، اور مسرت ناز کے سسر سید رحمان شاہ کا طویل علالت کے بعد انتقال ہو گیا ہے وہ 80برس کے تھے ان کا نمازِ جنازہ سوموار کو ان کے آبائی گاؤں ایبکوٹ کرناہ میں ادا کیا گیا جہاں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی ۔مرحوم کے انتقال پر سیاسی سماجی اور ادبی تنظیموں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ کنبے سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ایم ایل اے کرناہ جاوید احمد مرچال ،سابق ایم ایل اے کرناہ کفیل الرحمن، ایڈوکیٹ راجہ منظور سمیت بار ایسوسی ایشن کے صدر قاضی محبوب الہی ،پہاڑی کلچرل کلب ٹنگڈار کرناہ کے صدر عبدالرشید قریشی، جنرل سکریٹری عبدالرشید لون،نامور ادیب اور سابق استاد میر حیدر ندیم ،سیول سوسائٹی کرناہ کے صدر پیر زادہ ایس ڈی قریشی ،جنرل سکریٹری راجہ وقار احمد خان ،بیوپار منڈل کے صدر حاجی تسلیم احمد میر ،صحافی زبیر قریشی، اشفاق سعید سمیت دیگر طبقہ فکر ہائے سے وابستہ لوگوں نے دہلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے سوگواروں بالخصوص قابل بخاری اور طارق پردیسی کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی اللہ تعالی سے دعا کی ہے۔