کرناہ//تحصیل لیگل سروسز اتھارٹی ٹنگڈار کرناہ نے 22 فروری 2024 کو بجلی کے بلوں اور ٹریفک چالانوں کے حوالے سے ایک خصوصی لوک عدالت کا انعقاد کیا۔ یہ لوک عدالت ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کپواڑہ کے سیکریٹری کی ہدایت پر منعقد کی گئی۔ ٹنگڈار میں اس خصوصی لوک عدالت کے لیے بینچ نمبر 5 تشکیل دیا گیا، جس کی صدارت چیئرمین تحصیل لیگل سروسز کمیٹی ٹنگڈار/منصف ٹنگڈار منصور احمد میر نے کی، جبکہ بینچ کے رکن بار ایسوسی ایشن ٹنگڈار کے صدر ایڈوکیٹ قاضی محبوب اللہی تھے۔اس لوک عدالت میں کل 108 مقدمات پیش کیے گئے، جن میں سے 57 معاملات موقع پر ہی حل کر دیے گئے۔ محکمہ بجلی کے متعلقہ افسران بھی بینچ کے سامنے موجود تھے، جنہوں نے عوام کی دیگر متعلقہ شکایات کا ازالہ کی