سری نگر، 17 مارچ (جے کے این ایس): پیر کے روز سری نگر کے برزُلہ علاقے میں ایک شخص پِک اینڈ چُوز بلڈنگ سے گر کر جان کی بازی ہار گیا۔
ایک سرکاری اہلکار نے خبر رساں ایجنسی جے کے این ایس کو بتایا کہ مذکورہ شخص برزلہ پل کے سامنے واقع پِک اینڈ چُوز بلڈنگ سے گر گیا۔
اہلکار کے مطابق، جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت ساحل کول، ولد جوہر کول، ساکن واگورا بارہ مولہ کے طور پر ہوئی ہے۔
حادثے میں وہ شدید زخمی ہوا، جس کے بعد فوری طور پر SMHS اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
پولیس نے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔