سرینگر، 13 اپریل 2025: سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشن (سی بی سی) کے ریجنل ڈئریکٹر برئے جمو و کشمیر اور لداخ غلام عباس کی والدہ طویل علالت کے بعد کل شام دیر گیے اس دار فانی سے رحلت کر گئی. مرحومہ کی نماز جنازہ میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور بعد میں انہیں آج صبح اپنے آبائی مقبرے میں سپرد لحد کیا گیا.مرحومہ انتہائی شریف النفس اور صوم و صلواۃ کی پابند تھی اور انہیں پورے علاقے میں عزت کی نگاہوں سے دیکھا جاتا تھا. ان کے انتقال پر مختلف طبقہ ہائے فقر سے تعلق رکھنے والے اشخاص بالخصوص صحافیوں, انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ, حکومت ہند کی مختلف اکائیوں سے وابستہ افسران, سیاسی, دینی اور فلاحی انجمنوں سے وابستہ اشخاص نے سوگواران بالخصوص غلام عباس کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے. دریں اثنا آج دن بھر مرحومہ کے دولت خانے پر تعزیت پرسی کرنے کا سلسلہ جاری رہا اور کئی ایک ممتاز شخصیات نے یہاں حاظری دی اور سوگواران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا. اس دوران جے اینڈ کے یتیم فاؤنڈیشن کے مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین اور ضلعی نمائندوں کا ایک مشترکہ اجلاس آج بیت الحلال، جوہر نگر، سرینگر میں فاؤنڈیشن کے چئیرمین محمد احسن راتھر کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں چوہدری غلام عباس صاحب، ڈائریکٹر سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشن (سی بی سی) کی محترمہ والدہ کے انتقال پرسوگوار خاندان کے ساتھ یکجہتی اور گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ۔
شرکاء نے عباس صاحب سے تعزیت پیش کی اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل بخشے۔
اس موقع پر چئیرمین محمد احسن راتھر نے کہا، “ماں کی جدائی ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، اور ہماری پوری تنظیم اس غم کے لمحات میں چوہدری غلام عباس صاحب اور ان کے خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحومہ پر اپنی رحمت کی بارش فرمائے۔”