سرینگر/14/اپرئیل۔
بڈگام ضلع کے چرارشریف قصبے میں واقع علمدار بستی سٹاپ، پر موجود ایک کارخانہ دن دھاڑے ایک آتشی حادثے کا شکار ہو کر مکمل طور تباہ ہوگیا۔ نمایندے کے مطابق عزیز جونری، مل نامی ایک نجی کارخانہ، جسمیں تعمیراتی لکڑی کی اشیاء مختلف کاریگر،تیار کرکے فروخت کرتے تھے۔ رہایشی مکانات کے لئے دروازے، کھڑکیاں،وغیرہ ،ساز وسامان خاص کر بنیادی مشینری، کے ساتھ مکمل طور، خاکستر ھوگئی۔ عینی شاہدین کے مطابق ایک بجے کے قریب کارخانے کے اندر سے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس پر فوری طور قابو نہیں ہوسکا۔ یہاں تک کہ دیکھتے ھی پورا کارخانہ، آگ کے شعلوں کے نذر ہوکر، تباہ وبرباد ھوگئی، پولیس نے اس بارے میں بنیادی کیس درج کیا ھے۔