کلاروس،/ 29/ اپریل/ بٹ مظفر
لشٹیال کلاروس علاقے میں PMGSY کے تحت تعمیر شدہ سڑک پر جگہ جگہ کوڑا کرکٹ اور گندگی کے ڈھیر جمع ہونے سے مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ دور دراز سے آنے والے راہگیروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق، سڑک کے کناروں پر جمع شدہ کوڑا نہ صرف بدنظمی کا منظر پیش کرتا ہے بلکہ شدید بدبو کی وجہ سے علاقے میں آنا جانا بھی دشوار ہو چکا ہے۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ گندگی کے باعث علاقے کی خوبصورتی متاثر ہو رہی ہے اور یہ صورتحال صحت عامہ کے لیے بھی خطرہ بن سکتی ہے۔
مقامی لوگوں نے محکمہ PMGSY اور نائب تحصیلدار کلاروس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اس مسئلے کی طرف توجہ دیں اور علاقے میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کو راحت مل سکے اور علاقہ دوبارہ صاف ستھرا نظر آئے۔