شوپیان ضلع انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ دھرتی آبا جنجتیہ گرام اتکارش مہم 15 جون سے 30 جون تک شوپیان کے منتخب قبائلی دیہات میں نافذ کی جائے گی۔ یہ مہم قبائلی برادریوں کی ترقی کے لیے بنیادی سہولیات اور اہم سرکاری اسکیموں کے فوائد فوری طور پر پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔
اس مہم کے تحت دیہات میں کیمپ لگائے جائیں گے جہاں آدھار کارڈ، راشن کارڈ، آیوشمان بھارت (پی ایم جے اے وائی)، ذات پات کے سرٹیفیکیٹ، ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ، کسان کریڈٹ کارڈ، پی ایم کسان، سوشل سیکیورٹی (بزرگ پنشن، بیوہ پنشن، معذور پنشن)، روزگار اور معاشی فلاح و بہبود کی اسکیمیں جیسے مگنریگا، پی ایم وشوکرمہ، مدرا قرضے، خواتین و بچوں کی بہبود کی سہولیات (پی ایم ایم وی وائی، آئی سی ڈی ایس، حفاظتی ٹیکہ کاری) سمیت دیگر خدمات دی جائیں گی۔
مہم کے دوران بنیادی جائزہ لے کر قبیلائی علاقوں میں بنیادی ڈھانچے اور انسانی ترقی کے شعبوں میں موجود کمیوں کی نشاندہی کی جائے گی تاکہ جامع طور پر ان مسائل کا حل نکالا جا سکے۔
یہ مہم مقامی انتظامیہ، فرنٹ لائن کارکنوں، کامن سروس سینٹرز (CSCs) اور مختلف محکموں کی مشترکہ کوششوں سے چلائی جائے گی تاکہ فائدہ مند اسکیمیں اہل قبائلی افراد تک بروقت پہنچ سکیں۔
ڈھرتی آبا مہم کا مقصد قبائلی علاقوں کی پائیدار اور جامع ترقی کو یقینی بنانا ہے۔