• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Friday, June 6, 2025
Jammu Kashmir News Service | JKNS
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
Jammu Kashmir News Service | JKNS
No Result
View All Result
Home اردو خبریں

بلاک چھمکوٹ کے متعدد گائوں میں پینے کے پانی کی شدید قلت، سماجی کارکن سجاول شاہ کا فوری پانی فراہم کرنے کا مطالبہ

پیرزادہ سعید by پیرزادہ سعید
June 3, 2025
in اردو خبریں
A A
بلاک چھمکوٹ کے متعدد گائوں میں پینے کے پانی کی شدید قلت، سماجی کارکن سجاول شاہ کا فوری پانی فراہم کرنے کا مطالبہ
FacebookTwitterWhatsapp

کرناہ//بلاک چھمکوٹ کے متعدد علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت نے عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ گزشتہ روز ٹیٹوال میں مقامی لوگوں نے سڑک بند کر کے محکمہ آبرسانی کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ عوام کو درپیش پریشانیوں کا ازالہ ہو سکے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ پانی جیسی بنیادی سہولت سے محرومی ان کے لیے ایک عذاب بن چکی ہے اور روزمرہ زندگی شدید متاثر ہو رہی ہے۔مقامی سماجی کارکن سجاول شاہ نے اس موقع پر بتایا کہ انہوں نے متعدد بار اس سنگین مسئلے کی طرف حکام کی توجہ مبذول کرانے کی کوشش کی، تاہم اس سلسلے میں کوئی ٹھوس اقدام نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقے کے لوگ بوند بوند پانی کے لیے ترس رہے ہیں لیکن انتظامیہ کی جانب سے کوئی خاطرخواہ پیش رفت دیکھنے کو نہیں ملی انہوں نے کہا کہ کرناہ کے ٹیٹوال درنگلہ ، ایبکوٹ، چترکوٹ، گھنڈی شاتھ، تھمڑیاں، کڑھامہ، سیماری سمیت کئی دیہات گزشتہ کئی دنوں سے پانی کی شدید قلت کا سامنا کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے عوام میں سخت غم و غصہ پایا جا رہا ہے انہوں نے انتظامیہ اور محکمہ جل شکتی سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر اس مسئلے کا نوٹس لے کر بلا تاخیر پانی کی فراہمی کے اقدامات کیے جائیں، تاکہ عوام کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Previous Post

Er. Aijaz Hussain Welcomes BJP National General Secretary Shri Tarun Chugh in J&K

Next Post

سرحدی علاقوں میں بینکروں کی تعمیر کیلئے ایک جامعہ منصوبہ تیار ہو گا مرکزی سرکار کو تفصیلی تجویز پیش کی جائے گی: منوج سنہا

Next Post
Our youth should have Science in one hand and Samskara in the other: LG Sinha

سرحدی علاقوں میں بینکروں کی تعمیر کیلئے ایک جامعہ منصوبہ تیار ہو گا مرکزی سرکار کو تفصیلی تجویز پیش کی جائے گی: منوج سنہا

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: [email protected]

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.