• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Sunday, June 15, 2025
Jammu Kashmir News Service | JKNS
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
Jammu Kashmir News Service | JKNS
No Result
View All Result
Home اردو خبریں

سکریٹری، وزارت اطلاعات و نشریات نے جموں و کشمیر میں میڈیا یونٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا

جموں و کشمیر میں مستحکم میڈیا ہم آہنگی اور علاقائی مواد پر زور

JK News Service by JK News Service
June 14, 2025
in اردو خبریں
A A
سکریٹری، وزارت اطلاعات و نشریات نے جموں و کشمیر میں میڈیا یونٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا
FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر،14جون 2025/ حکومتِ ہند کی وزارت اطلاعات و نشریات کے سکریٹری، جناب سنجے جاجو نے آج سرینگر میں وزارت کے میڈیا اکائیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہیں دوردرشن، آکاشوانی، پریس انفارمیشن بیورو، سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشن اور محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ (ڈی آئی پی آر) حکومتِ جموں و کشمیر کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر جناب جاجو نے دوردرشن کیندر (ڈی ڈی کے) سرینگر اور آکاشوانی سرینگر کے دفاتر کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران و عملے کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی.
سکریٹری موصوف نے جموں و کشمیر کی ثقافتی روح سے ہم آہنگ مقامی اور علاقائی مواد کی تیاری پر زور دیا۔ انہوں نے ٹیموں کو ہدایت دی کہ مقامی زبانوں میں پروگرام تیار کیے جائیں تاکہ علاقائی رسائی اور ناظرین سے ج ±ڑاو ¿ میں اضافہ ہو۔
اس موقع پر جناب جاجو نے کہا کہ ”جموں و کشمیر جیسے خطے میں عوامی نشریات کا مقصد صرف اطلاع دینا نہیں بلکہ تحریک دینا بھی ہے۔ مقامی زبانوں کے فروغ، خبروں کے دائرہ کار میں وسعت اور ہمارے پلیٹ فارمز کے مو ¿ثر استعمال کے ذریعے ہم ایک مضبوط، جامع اور نمائندہ میڈیا موجودگی کو ممکن بنانا چاہتے ہیں جو اس خطے کی آواز اور تنوع کو حقیقی طور پر اجاگر کرے۔“
دوردرشن کیندر کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے سکریٹری نے خبروں کے بلیٹن کی توسیع کی ضرورت پر زور دیا تاکہ عوام کو بروقت اور مو ¿ثر اطلاعات میسر آئیں۔ انہوں نے ڈی ڈی ک <شیر چینل کے لیے سیریل اور فلموں کی تیاری کے نئے منصوبوں کی خواہش ظاہر کی اور مقامی فنکاروں اور کہانیوں کو تخلیقی پلیٹ فارم دینے پر زور دیا۔
ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے جناب جاجو نے WAVES انٹیگریٹڈ او ٹی ٹی ایپ کو مقبول بنانے کی ضرورت پر زور دیا، جو دوردرشن اور آل انڈیا ریڈیو کے نیٹ ورکس سے مربوط اعلیٰ معیار کا آڈیو-ویژول مواد فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے خاص طور پر نوجوانوں میں اس ایپ کی مقبولیت اور سبسکرپشن بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
علاوہ ازیں انہوں نے جموں و کشمیر جیسے حساس علاقوں میں ڈی ڈی مفت ڈِش کی اسٹریٹجک اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ یہ پلیٹ فارم عوام کو آزاد اور مستند معلومات تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے اس کی رسائی اور سبسکرائبر بیس بڑھانے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
علاقے میں سرکاری اطلاعات کو مو ¿ثر بنانے کے لیے جناب سنجے جاجو نے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ (ڈی آئی پی آر) جموں و کشمیر اور وزارت اطلاعات و نشریات کے میڈیا اکائیوں کے درمیان مزید قریبی ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا جس سے فلاح و بہبود کی مہمات، ترقیاتی کہانیوں اور شہری مراکز سے متعلق پیغامات کی مو ¿ثر ترسیل ممکن ہوگی اور یہ پیغامات یکسانیت کے ساتھ تمام پلیٹ فارموں پر پہنچ سکیں گے۔
اس موقع پر سکریٹری اطلاعات جموں و کشمیر جناب منیرالاسلام، ڈائریکٹر پریس انفارمیشن بیورو سرینگر و آر این یو ڈی ڈی نیوز جناب قاضی سلمان، ڈائریکٹر انفارمیشن جناب نتیش راجورا، نیز سی بی سی، ڈی ڈی کے اور آکاشوانی سرینگر کے پروگرام و انجینئرنگ شعبوں کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

Previous Post

MLA Mehraj Malik Withdraws Support to NC, Cites Public Interest as Key Reason

Next Post

From Bulbul’s Sama to Shrine Attack: Renzushah Links Kashmir’s Mystical Roots to Present-Day Identity Crisis

Next Post
From Bulbul’s Sama to Shrine Attack: Renzushah Links Kashmir’s Mystical Roots to Present-Day Identity Crisis

From Bulbul’s Sama to Shrine Attack: Renzushah Links Kashmir’s Mystical Roots to Present-Day Identity Crisis

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: [email protected]

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.