کپواڑہ، جون 2025: کلاروس لولاب کپواڑہ سے تعلق رکھنے والے باہمت بہرے نوجوان ایجاز احمد بٹ نے 10ویں نیشنل جوڈو، کراٹے اور تائیکوانڈو چیمپئن شپ (برائے سماعت سے محروم کھلاڑیوں) میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ جیت لیا۔ یہ مقابلے جون 2025 میں کانپور میں منعقد ہوئے۔
اعجاز بٹ کی اس شاندار کامیابی پر ضلع کمشنر کپواڑہ آیوشی سودن اور ایم ایل اے فیاض احمد میر نے دلی مسرت اور فخر کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اعجاز جیسے باصلاحیت کھلاڑی نہ صرف وادی کا نام روشن کر رہے ہیں بلکہ دیگر معذور نوجوانوں کے لیے بھی ایک مشعلِ راہ بن رہے ہیں۔
اس موقع پر “ڈسٹرکٹ ڈیف اسپورٹس ایسوسی ایشن” کپواڑہ کے قیام کو بھی ایک اہم قدم قرار دیا گیا
جس سے معذور کھلاڑیوں کو کھیلوں کے میدان میں اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بھرپور موقع ملے گا۔
اس کارنامے پر “کپواڑہ ڈیف اینڈ میوٹ فرینڈ سرکل”، ناصر لون، “جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل”، “جے کے اسپورٹس ٹائم” اور “جے اینڈ کے یوتھ ویلفیئر فورم، رے آف ہوپ” نے بھی اعجازاحمد بٹ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔