کرناہ، 28 جون 2025: منشیات کے خلاف جاری مہم کے تحت کپوارہ پولیس نے آج ایک اہم کامیابی حاصل کی جب ایک خاتون کو کرناہ علاقے میں اچانک ناکے کے دوران منشیات کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔
پولیس اسٹیشن کرناہ کی جانب سے حیدرپاد گومل میں ایک اچانک چیکنگ ناکہ لگایا گیا۔ ناکے کے دوران ایک مشتبہ خاتون جن کی شناخت بعد میں شافعہ بیگم، ساکنہ کرناہ کے طور پر ہوئی کو باغ بیلا سے ٹنگڈھار کی طرف پیدل آتے ہوئے دیکھا گیا۔ پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی مذکورہ خاتون نے اپنے ہاتھ میں موجود کالی پولی تھین کی تھیلی پھینک دی ۔پولیس اہلکاروں نے فوراً اُس تھیلی کو برآمد کیا، جس کی تلاشی لینے پر اس میں ہیروئن نما مادہ پایا گیا۔ ملزمہ کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔
اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن کرناہ میں ایف آئی آر نمبر 33/2025، منشیات مخالف قانون (NDPS Act) کی دفعہ 8/21 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ اس نیٹ ورک کے دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا جا سکے۔