کپواڑہ، 15 جولائی 2025: عالمی یوتھ اسکلز دن کے موقع پر بھارتی فوج کی کپواڑہ ٹیریئرز نے پٹھا ہری گیریژن کپواڑہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جس میں مقامی ہنرمندوں کی عزت افزائی کی گئی۔
اس موقع پر مقامی فنکاروں اور کاریگروں کی ہنرمندی کا مظاہرہ کیا گیا، اسناد تقسیم کی گئیں، اور نوجوانوں کو اپنی مہارتوں کو نکھارنے کی ترغیب دی گئی۔ اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کو بااختیار بنانا، پائیدار روزگار کے مواقع پیدا کرنا، اور علاقے کی مجموعی ترقی میں مدد دینا تھا۔
کپواڑہ ٹیریئرز نے مقامی ہنرمندوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے روایتی فنون کی بقا اور سماج میں ان کی خدمات کا اعتراف کیا۔
تقریب کا مقصد نوجوانوں میں مختلف پیشہ ورانہ ہنر، بشمول روایتی دستکاری اور دیگر متعلقہ شعبہ جات کو فروغ دینا تھا۔
اس تقریب میں کپواڑہ سے تعلق رکھنے والے 15 سے زائد مرد و خواتین ہنرمندوں نے شرکت کی۔ ان ہنرمندوں نے مختلف میدانوں میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا اور سماج کی خدمت کی۔ تقریب کی صدارت کپواڑہ ٹیریئرز کے قائم مقام کمانڈنگ آفیسر نے دیگر افسران اور ہنرمندوں کے ہمراہ کی۔
افسر نے تمام شرکاء کی سماجی خدمات کو سراہا اور یقین دلایا کہ بٹالین کی طرف سے ان کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ کمانڈنگ آفیسر نے ہنرمندوں میں اسناد اور انعامات تقسیم کیے۔
یہ تقریب مہارتوں کے فروغ، معاشی مواقع کی فراہمی، اور پرامن سماجی ترقی کے مابین تعلق کو اجاگر کرتی ہے۔
اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کو خود کفالت کی راہ پر گامزن کرنا اور اپنے سیکھے گئے ہنر کے ذریعے مقامی معیشت میں کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ کپواڑہ ٹیریئرز نوجوانوں اور خواتین کے بااختیار بنانے کے مشن کے لیے پُرعزم ہے