• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Saturday, September 13, 2025
Jammu Kashmir News Service | JKNS
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
Jammu Kashmir News Service | JKNS
No Result
View All Result
Home Editorial & Opinion

شکارا فیسٹول وادی کشمیر میںامن اور خوشحالی کا پیغام 

Arshid Rasool by Arshid Rasool
July 26, 2025
in Editorial & Opinion
A A
شکارا فیسٹول وادی کشمیر میںامن اور خوشحالی کا پیغام 
FacebookTwitterWhatsapp

 

وادی کشمیر میں سیاحت کو فروغ دینے کی غرض سے محکمہ سیاحت کی جانب سے سال 2016میں سرینگر کے جھیل ڈل میں شکارہ فیسٹول کا انعقااد کیا گیا ۔ یہ فیسٹول نہ صرف ایک ایونٹ ہے بلکہ اس نے کشمیری کی روایت ، قدرتی خوبصورتی، ثقافت اور تہذیب کی نشاندہی کی ۔ا س فیسٹول میں صرف شکارہ دوڑ میں حصہ لینے والوں نے شمولیت نہیں کی بلکہ فنکاروں ، کاری گروں ، دستکاروں اور ہنر مندوںنے بھی اس پلیٹ فارم پر اپنے ہنر کی نمائش کی اور پوری دنیا کو اس سے آشنا کرایا ۔ اس فیسٹول میں مقامی لوگوں کے علاوہ سیاحوں کی بڑی تعداد نے بھی حصہ لیا تھا ۔ تب سے ہر سال یہ فیسٹول منعقد کیا جاتاہے جو تین دنوں تک چلتا ہے اس طرح سے اب یہ فیسٹول سیاحتی کلینڈر کا ایک حصہ بن چکا ہے ۔ اب یہ ایک اہم پروگرام بن گیا ہے جس میں ہزاروں افراد کی شمولیت ہوتی ہے اور ناظرین کی بڑی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے ۔ قارئین اس فیسٹول میں کئی طرح کے پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں تاہم سب سے اہم پروگرام جو ہے وہ شکارہ ریس ہوتی ہے۔ روایتی کشتیوں کو سجاکر ریس میں شامل کیا جاتا ہے جو جھیل ڈل کی سطح پر ایک انوکھا نظارہ پیش کرتی ہے ۔ یہ ریس نہ صرف ایک مقابلہ ہے بلکہ اس میں کشتیاں چلانے کی مہارت اور فن کا مظاہرہ بھی ہوتی ہے ۔ کشتیاں قطاروں میں چلانا اور ایک دوسرے سے سبقت حاصل کرتے ہوئے ایک منظم طریقے سے کشتیوںکو آگے بڑھانا حاضرین کےلئے دلچسپی کا مظاہرہ کرتی ہے ۔ 

قارئین اس فیسٹول میں دیگر پروگرام بھی منعقد ہوتے ہیں جن میں کشمیری رواتی فن موسیقی کا پروگرام بھی خاصا دلچسپ ہوتا ہے ۔ اس میں مقامی موسیقی کار حصہ لیتے ہیں اور اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے روایتی گیت اور رقص پیش کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ کلاسکی اور صوفی موسیقی کا مظاہرہ بھی ہوتا ہے ۔ موسیقی کے پروگرام کشمیری ثقافت اور تہذیب کی عکاسی کرتی ہے جو سیاحوں اور دیگر مہمانوں کےلئے ایک انوکھا تجربہ ہوتا ہے ۔ اس کے علاوہ اس میلے میں کشمیری دستکاریوںکی نمائش کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے ۔ ان دستکاریوں میں پیپر ماشی، شال ، کڑھائی والے ملبوسات، اور دیگر فن پاروں کی نمائش ہوتی ہے جو کشمیری روایتی دستکاری اور ہینڈی کرافٹس کو فروغ دیتا ہے ۔ اسی طرح اگر ہم کشمیری پکوانوں کا ذکر کریں تو اس فیسٹول میں کشمیری پکوان بھی نمائش کا حصہ ہوتے ہیں۔ فیسٹول میں شامل سیاح اور دیگر مہمان کشمیری وازوان سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور مختلف اقسام کے پکوانوں جیسے روغن جوش، گوشتابہ، رستہ ،کباب اور دیگر روایتی اشیاءسے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ 

قارئین جیسے ہم نے ذکر کیا کہ اس فیسٹول میں شکارہ اور کشتویوں کو مختلف طریقوں سے سجایا جاتا ہے ،فیسٹول میں حصہ لینے والے مقامی کشتی بان پھولوں اور رنگ برنگے کپڑوں اور لایٹوں سے انہیں سجاتے ہیں ۔یہ مقابلہ صرف ایک فیسٹول کا حصہ نہیں بلکہ یہ مقامی تہذیب کا شاہکار بھی ہے ۔ اس طرح سے یہ فیسٹول ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ بھی کرتا ہے جوکہ کشمیر ٹورازم کو فروغ دیتا ہے ۔ اس تقریب میںملکی اور غیر ملکی سیاح نمائش میں مختلف اشیا کی خریداری کرتے ہیں ۔ اس طرح کی تقاریب نہ صرف سیاحتی منظر نامہ میں ایک اہم رول اداکرتے ہیں بلکہ یہ مقامی لوگوں کےلئے روزگار کا بھی وسیلہ بن جاتا ہے ۔ 

شکارا فیسٹول کشمیری کی قدیم تہذیب کو زندہ رکھنے کے علاوہ رویتی موسیقی ، دستکاری اور دیگر رواتی طرز زندگی کو فروغ دیتا ہے جو نسلوں میں منتقل ہوتی آرہی ہے ۔یہ فیسٹول نئی نسل کو اپنے آبا واجدا کی تہذیب اور ثقافت سے جڑے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے اور رسم و رواج کو زندہ رکھنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے ۔تاہم اس فیسٹول میں کئی طرح سی پیچگیاں بھی دیکھنے کو مل رہی ہے جس کی وجہ سے یہ فیسٹول منعقد کرنے میں دشواریاں بھی پیش آتی ہیں ۔ فیسٹول کےلئے ناکافی بنیادی سہولیات، ناگفتہ بہہ سڑکیں غیری یقینی سیاسی صورتحال اور دیگر چیلینج اس فیسٹول کی تشہیر اور زیادہ سے زیادہ غیر مقامی سیاحوں کی شمولیت کو روکتی ہے ۔ شکارا فیسٹیول کی طویل مدتی کامیابی اور ترقی کو یقینی بنانے کے لیے کئی اقدامات ضروری ہیں۔ انفراسٹرکچر کو بہتر بنانا اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ بہتر سڑکیں، بہتر عوامی سہولیات اور مہمان نوازی کے بڑھتے ہوئے اختیارات مہمانوں کے تجربے کو بہت بہتر بنائیں گے۔ میلے کی رسائی کو بڑھانے کے لیے مو¿ثر مارکیٹنگ کی حکمت عملی بھی ضروری ہے۔قارئین یہ دور سوشل میڈیا کا دور ہے اگر اس فیسٹول کی زیادہ سے زیادہ تشہیر کےلئے سوشل میڈیا کا استعمال کیا جائے اور ان پلیٹ فارموں سے فائدہ اُٹھایا جائے تو یقینی طور پر یہ فیسٹول بین الاقوامی فیسٹول بن سکتا ہے ۔ یہ فیسٹول نہ صرف ایک پروگرام ہے بلکہ کشمیری تہذیب، ثقافت اور کلچرکی عکاس ہے جس کی ترقی اور فروغ کےلئے کئی طرح کے اقدامات اُٹھانے کی ضرورت ہے ۔ یہ فیسٹول وادی کشمیر کے امن اور خوشحالی کا پیغام بھی عام کرتا ہے اور پوری دنیا کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہوئے دنیا بھر کے شکارہ ریس میں حصہ لینے والوں کو مدعو کرتا ہے ۔

Previous Post

کرگل وجے دوس: قربانی، حوصلے اور اتحاد کی داستان

Next Post

Driver Dies of Electrocution in Marmat, Doda

Next Post

Driver Dies of Electrocution in Marmat, Doda

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: editorjkns@gmail.com

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.