کلاروس (کپواڑہ)، 7 اگست: ضلع کپواڑہ کے گاؤں کلاروس میں آج دوران شب ایک المناک آتشزدگی واقعے میں محمد صادق کونشی ولد سنی کونشی کا دو منزلہ رہائشی مکان مکمل طور پر خاکستر ہو گیا، جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کی املاک راکھ کا ڈھیر بن گئیں۔
عینی شاہدین کے مطابق، آتشزدگی اس وقت پیش آئی جب اہلِ خانہ گھر پر موجود نہیں تھے، کیونکہ متاثرہ محمد صادق مزدوری کے سلسلے میں سرینگر گئے ہوئے تھے۔
یہ خاندان محنت کش طبقے سے تعلق رکھتا ہے اور روزی روٹی کے لیے دوسرے علاقوں میں مزدوری کرتا ہے۔
افسوسناک امر یہ ہے کہ کلاروس میں سڑکوں کی خستہ حالت ہے جس وجہ سے فائر سروس محکمے کی گاڑی موقع پر نہ جائے واردات پر پہنچ سکی، جس کی وجہ سے آگ نے مکان کو پوری طرح اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
گاؤں کے مقامی باشندوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی بھرپور کوشش کی، مگر وہ اس میں کامیاب نہ ہو سکے۔
اب متاثرہ خاندان ضلع انتظامیہ اور جموں و کشمیر حکومت سے فوری مالی امداد کی اپیل کر رہا ہے تاکہ وہ دوبارہ اپنے لیے چھت کا بندوبست کر سکے۔
متاثرہ خاندان کے حق میں فوری امداد، رہائش، اور بازآبادکاری اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے،
جس پر ضلعی انتظامیہ کو فوری توجہ دینی چاہیے۔