صفائی کرم چاریوں اور سوچھ بھارت مشن کو کامیاب بنانے سے وابستہ افراد کی سراہنا
سوچھ اُتسو “سوچھتا ہی سیوا 2025 “کے سلسلے میں آج جموں و کشمیر میں ایک میگا پروگرام منعقد ہوا۔ ڈاریکٹوریٹ آف رورل سینیٹیشن ڈیپارٹمنٹ آف رورل ڈیولپمنٹ کی طرف سے منعقدہ اس پروگرام میں کابینہ وزیر جاوید احمد ڈار نے شرکت کی۔ گلمرگ کے گاف کورس میں منعقدہ اس پروگرام میں صفائی کرم چاریوں، طلباء و طالبات، دیہی ترقی محکمے سے وابستہ ملازمین، عام لوگوں اور کئی ثقافت سے وابستہ کئی فنکاروں نے شرکت کی۔ گلمرگ میں منعقدہ اس رنگا رنگ پروگرام لے دوران کئی محکموں کی طرف سے سٹالز لگائے گئے تھے۔ پروگرام کے آغاز میں وزیر زراعت ، دیہی ترقی و پنچایتی راج، الیکشن اور کواپریٹیو جاوید احمد ڈار نے نقشِ صفائی نام سے منسوب جھانکی، hoopers, اینڈ ATV’s کو صفائی کی اہمیت سے متعلق پیغام جموں کشمیر کے کونے کونے میں پہنچانے کے لئے ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔
اس موقعے پر مختلف محکموں اور سیلف ہیلپ گروپوں کی طرف سے مختلف اسٹال لگائے گئے تھے جن میں سرکار کی مختلف اسکیموں کے فوائد سے متعلق لوگوں کو جانکاری دی گئی۔
اس دوران رنگولی نام سے ایک سوچھتا رنگ اُتسو مقابلے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں مختلف اسکولوں کے طلباء و طالبات نے شرکت کی۔
تقریب کے حاشئے پر وزیر زراعت جاوید احمد ڈار نے سوچھتا اُڑان نامی کائٹ فلائنگ کمپٹیشن کا بھی لانچ کیا۔
تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ صفائی ستھرائی اور ملک میں سوچھتا ہی سیوا مشن کو کامیاب بنانے کے سلسلے میں بنیادی کردار ادا کرنے والی سوچھتا کارے کرتاووں کے لئے ایک طبی معائنہ اور جانکار کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا جس کا دیہی ترقی کے وزیر نے معائنہ کیا اور وہاں صفائی کرم چاریوں سے بات کی۔
اس موقعے پر کابینہ وزیر نے گُلمرگ گالف کورس میں ایک گالف مقابلے کو بھی لانچ کیا۔ ان سبھی ایونٹس کا معائنہ کرنے کے بعد وزیر۔زراعت نے صفائی کرم چاریوں اور دیگر متعلقہ افسران کی عزت افزائی کئے جانے کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں۔مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔
اس موقعے پر ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل بارہمولہ کی چیئر پرسن سفینہ بیگ، ایم۔ایل اے گلمرگ فاروق احمد شاہ، ایم ایل اے پٹن جاوید ریاض بیدار، ایم ایل اے سنگرامہ عرفان حفیظ لون، ڈائریکٹر جنرل رورل سینِٹیشن جموں کشمیر انو ملہوتراہ، ڈائریکٹر رورل ڈیولپمنٹ کشمیر شبیر احمد بٹ، اور دیگر افسران موجود تھے۔
اس موقعے پر ڈائریکٹر جنرل رورل سینِٹیشن انو ملہوترا نے پروگرام کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے مہمانوں کا استقبال کیا۔
اپنے صدارتی خطبے میں دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے وزیر جاوید احمد ڈار نے سوچھتا ہی سیوا کا پیغام عام کرنے اور اس سلسلے میں زمینی سطح پر عملی طور کام کرنے کی تلقین کرتے ہوئے انہوں نے بچپن کی پڑھائی کے اُس سبق کو گردانا کہ ” صفائی سے انسان انسان ہے غلیظ اور گندہ حیوان ہے”۔ وزیر زراعت نے اس موقعے پر صفائی ستھرائی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں سکولوں میں طلباء و طالبات کو اس کی اہمیت کے سلسلے میں آگاہ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہمارا مستقبل صاف اور پاکیزہ بنے۔
تقریب کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بارہمولہ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کی چِیئر پرسن سفینہ بیگ نے سوچھتا ہی سیوا کے اُن معاملات اور نُکات کو ابھارا جن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایم ایل اے ٹنگمرگ فاروق احمد شاہ نے گلمرگ کے سیاحتی مقام دیگر ملحقہ علاقوں۔میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے لئے درکار افرادی قوت،مراعات اور سہولیات کے لئے جموں و کشمیر سرکار بلخصوص وزیر اعلا عمر عبداللہ کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقعے پر انہوں نے اعادہ کیا کہ سوچھتا ہی سیوا ابھیان کو ہر صورت میں کامیاب بنایا جائے گا۔
تقریب کے دوران بارہمولہ ضلعے سے وابستہ ارکانِ اسمبلی سوچھتا ایمبسڈرس گوشِت کئے گئے۔ ارکانِ۔اسمبلی کا سسچھتا ایمبسڈرس کے طور اعلان کئے جانے کے موقعے پر ایم ایل اے ٹنگمرگ فاروق احمد شاہ، ایم ایل اے پٹن جاوید ریاض بیدار، اور ایم ایل اے سنگرامہ عرفان حفیظ لون کو اعزازات سے نوازا گیا۔ تقریب کی کاروائی احسن طریقے سے انجام دینے اور سوچھتا ہی سیوا جموں کشمیر کے کونے کونے تک پہنچانے کےسلسلے میں پچھلے کئی برسوں سے اچھی کارکردگی کے صلے میں نامور براڈکاسٹر ، سماجی اصلاح کار اور دور درشن نیوز سرینگر سے وابستہ سینئر نیوز کاسٹر فیاض احمد فیاض کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔
سوچھتا ہی سیوا کے سلسلے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے سلسلے میں دیہی ترقی محکمے۔سے وابستہ کئی افسران اور صفائی کرم چاریوں کی بھی عزت افزائی کی گئی۔
تقریب کے حاشئے پر رنگولی اور سوچھتا اُڑان مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے سلسلے میں گرلز ہائر سیکنڈری اسکول کُنزر کے کئی طلباء کو توصیفی اسناد سے نوازا گیا۔
تقریب کے آخر پر ڈاریکٹر رورل ڈیولپمنٹ کشمیر شبیر احمد بٹ نے رسمی طور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔