• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Monday, April 6, 2026
Jammu Kashmir News Service | JKNS
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
Jammu Kashmir News Service | JKNS
No Result
View All Result
Home اردو خبریں

تمثیلِ رفتہ — قسط نمبر 67

گوپھ کرال کا عروج(گزشتہ سے پیوستہ)

محمد سلیم سالک by محمد سلیم سالک
April 6, 2026
in اردو خبریں
A A
تمثیلِ رفتہ — قسط نمبر 67
FacebookTwitterWhatsapp

امرسنگھ کالج کے مرکزی دروازے سے جذلان تیزی سے اندر داخل ہوا۔

سرد صبح کی ہوا کے باوجود اس کے ماتھے پر ہلکی نمی تھی۔سیڑھیاں وہ تقریباً دوڑتے ہوئے چڑھ رہا تھا….. ایک، دو، تین… سانس تیز، قدم بے قابو۔آج کی کلاس وہ کسی صورت کھونا نہیں چاہتا تھا۔گوپھ کرال کا سلسلہ اپنے عروج کی طرف بڑھ رہا تھا اور اسے محسوس ہو رہا تھا کہ آج کچھ اہم سننے کو ملے گا۔

اوپر راہداری میں نادیہ پہلے سے موجود تھی۔اس نے دور سے ہی ہاتھ کے اشارے سے کہا:

”آہستہ… سرابھی آئے ہیں۔“

یہ سن کر جذلان کے قدم اچانک تھم گئے۔سانس کی رفتار اور تیز ہو گئی، مگر جسم جیسے ساکت ہو گیا ہو۔

پیچھے سے دلیپ کی آواز آئی:

”یار ٹھہرو… میں بھی آ رہا ہوں!“

دونوں نے ایک دوسرے کو دیکھا، ہلکی سی مسکراہٹ، پھر سنجیدگی۔اب قدم محتاط تھے۔

جیسے ہی وہ دروازے کے قریب پہنچے، اندر سے کرسی سرکنے کی آواز آئی۔وہ دونوں جلدی سے کلاس میں داخل ہوئے اور عین اسی لمحے پروفیسر صاحب بھی دوسری سمت سے دروازے میں نمودار ہوئے۔ایک لمحے کے لیے تینوں کی نظریں ملیں۔

جذلان اور دلیپ نے خود کو سنبھالتے ہوئے نادیہ کے پاس والی نشست سنبھال لی۔کتابیں کھلیں، سانسیں آہستہ ہوئیں، مگر دل کی دھڑکن ابھی باقی تھی۔پروفیسر صاحب نے فائل میز پر رکھی، عینک درست کی اور بغیر تمہید کے بولے:

”اب ہم گوپھ کرال کے اس عہد میں داخل ہو چکے ہیں جہاں انسان نے برتن بنانا سیکھ لیا تھا ۔یہ وہ لمحہ ہے جہاں انسان غار سے گھر کی طرف بڑھتا ہے۔“

جذلان نے فوراً نوٹ بک کھولی۔

”سر…. آپ Neolithic Ceramicدور کی بات کر رہے ہیں؟“

پروفیسرصاحب نے اثبات میں سرہلاتے ہوئے تائیدکی۔

نادیہ نے فوراً سوال اچھالا۔

”سر…. کیا ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہNeolithic Aceramic دور کے بعد Neolithic Ceramicدورکسی اچانک انقلاب کا نتیجہ نہیں بلکہ ایک قدرتی ارتقا ہے؟“

پروفیسر صاحب مسکرائے۔

”بالکل۔ کھدائی ہمیں بتاتی ہے کہ کوئی وقفہ نہیں۔ تہہ محض چالیس سینٹی میٹر کی ہے، مگر اس میں جو کوئلہ اور جلی ہوئی لکڑی ملی ہے…. وہ انسانی سرگرمی کی شدت بتاتی ہے۔ یہ آگ اب صرف سردی یا روشنی کے لیے نہیں، یہ زندگی کو منظم کرنے کا آلہ بن چکی ہے۔“

نادیہ نے جھجکتے ہوئے پوچھا:

”سر… اتنی آگ؟ کیا یہ حادثہ ہو سکتا ہے؟“

”ہو سکتا ہے….“

پروفیسر صاحب نے نادیہ کی طرف دیکھتے ہوئے کہا۔

”لیکن آثار یہ بتاتے ہیں کہ آگ قابو میں تھی۔ شاید لکڑی کے ذخائر، شاید رہائش کا کوئی حصہ۔ مگر یہ سب کچھ ہمیں ایک بات سکھاتا ہے….یہ لوگ اب عارضی نہیں تھے۔“

دلیپ نے برتنوں کے بارے میں سوال کیا ۔

”سر….کیا اس دور میں برتن سازی کی باقاعدہ کوئی روایت ملتی ہے ؟“

”یہی تو اصل راز ہے….“

پروفیسر صاحب نے ذرا دیر توقف کرتے ہوئے کہنا شروع کیا ۔

”اب ذرا غور سے سنو…یہ وہ مرحلہ ہے جہاں گوپھ کرال میں انسان نے مٹی کو بولنا سکھایا۔جب ہمNeolithic Ceramic دور میں داخل ہوتے ہیں تو سب سے پہلی واضح تبدیلی برتنوں کی آمد ہے۔یہ کوئی معمولی بات نہیں، یہ دراصل اس بات کا اعلان ہے کہ انسان اب صرف موسم کا مہمان نہیں رہا،وہ زمین پر ٹھہرنے کا فیصلہ کر چکا تھا۔اس دور میں ہاتھ سے بنے ہوئے برتن سامنے آتے ہیں …. زیادہ تر Grey Ware اور کچھ کھردرے سرخ برتن۔یہ برتن صرف پکانے کے لیے نہیں تھے،یہ ذخیرہ، منصوبہ بندی اور مستقل رہائش کی علامت تھے اور یہاں ایک بہت اہم تبدیلی ہوتی ہے،….زمین میں کھودے گئے رہائشی گڑھے ختم ہو جاتے ہیں۔اب انسان کیریوا کی سطح پر دیواریں کھڑی کرتا ہے،مٹی اور پتھروں کی دیواریں اور فرش جو بار بار مرمت کیے گئے ہیں….گویا وہ جگہ “عارضی” نہیں، گھر بن چکی تھی۔

پروفیسر صاحب نے مزید وضاحت کرتے ہوئے بات آگے بڑھائی۔

”اسی Ceramic دور میں تم دیکھو گے کہ جانوروں کی باقاعدہ گھریلو افزائش تیزی سے بڑھتی ہے۔بھیڑ، بکری اور گائے اب شکار نہیں،بلکہ انسان کے ساتھ رہنے لگتے ہیں۔“

نادیہ برجستہ کہنے لگی ۔

” سر…. پھر تو گوپھ کرال کے تناظر میں Ceramic دور ہی نیو لتھک دور کی اصل پہچان ہے “۔

پروفیسر صاحب نے مسکراتے ہوئے کہا ۔

”بے شک …. Ceramic دور کے آخری مرحلے میںبڑی خوبیاں نظر آتی ہیں۔پھر آہستہ آہستہ یہاں برتنوں کی دنیا اور بھی وسیع ہو جاتی ہے۔ صرف ہاتھ سے بنے برتن نہیں،بلکہ black burnished ware، burnished grey ware اور یہاں تک کہ wheel-turned pottery بھی نظر آتی ہے ۔

جذلان جذباتی ہوکر کہتا ہے ۔

” سر…. کیا ہم گوپھ کرال کے Ceramic دور کو نیولتھک دور کا عروج کہہ سکتے ہیں ؟“

پروفیسرصاحب نے سنجیدگی سے گفتگوکو آگے بڑھایا۔

ٍ ” جذلان …. تمہارا خیال درست ہے ۔یہی وہ دور ہے جہاں فن، ہنر اور تکنیک آپس میں ملتے ہیں۔لمبی گردن والے مٹکے، dish-on-stand اور برتنوں پر نقش و نگار ….یہ سب اس بات کا ثبوت ہیں کہ اب انسان کے پاس فارغ وقت بھی ہے، اور ذوقِ جمال بھی۔اسی دور میں ہمیں Harvesters (درانتی نما اوزار) ملتے ہیں،تکلی کے پھیرے ( spindle whorls) ملتے ہیں….یعنی زراعت صرف موجود نہیں،منظم ہو چکی ہے اور اون کے کپڑے بننا شروع ہو گئے ہیں۔جانور اب مکمل طور پر پالے جا رہے ہیں،شکار ثانوی ہو چکا ہے اور پہلی بار دور دراز رابطوں کے آثار ملتے ہیں ۔۔۔۔۔جیسے تانبے کی سوئی ( hair pin copper )۔یہ سب کچھ ہمیں یہ بتاتا ہے کہCeramic دور میں گوپھ کرال محض ایک بستی نہیں رہا،بلکہ ایک منظم، خود کفیل اور تہذیبی معاشرہ بن چکا تھا۔یہی وجہ ہے،….کہ ہم Ceramic دورکو کشمیر میں مستقل انسانی تمدن کی بنیاد کہتے ہیں۔یہ بنیاد کیریوا پر رکھی گئی ۔۔۔۔۔مٹی، محنت اور شعور سے۔“ (جاری)

Previous Post

64 Posts Created for Bone & Joint Hospital to Make New Block Fully Functional: Minister Sakina Itoo

Next Post

Major Anti-Drug Crackdown in Kulgam; 14 Peddlers Held, Heroin & Charas Seized

محمد سلیم سالک

محمد سلیم سالک

Next Post
Major Anti-Drug Crackdown in Kulgam; 14 Peddlers Held, Heroin & Charas Seized

Major Anti-Drug Crackdown in Kulgam; 14 Peddlers Held, Heroin & Charas Seized

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: editorjkns@gmail.com

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.