• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Sunday, April 12, 2026
Jammu Kashmir News Service | JKNS
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
Jammu Kashmir News Service | JKNS
No Result
View All Result
Home اردو خبریں

کرناہ کی روداد: مسائل کا انبار اور توجہ کی شدید ضرورت

JK News Service by JK News Service
April 12, 2026
in اردو خبریں
A A
کرناہ کی روداد: مسائل کا انبار اور توجہ کی شدید ضرورت
FacebookTwitterWhatsapp

 

جموں و کشمیر کے سرحدی علاقے کرناہ کی خوبصورتی اپنی جگہ، مگر یہاں کے عوام کی مشکلات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ ایک لاکھ کے قریب آبادی پر مشتمل یہ علاقہ بنیادی سہولیات سے محرومی کا شکار ہے، جس کی وجہ سے عوام کو روزمرہ زندگی میں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سب سے زیادہ تشویشناک صورتحال محکمہ صحت کی ہے۔ یہاں ڈاکٹروں کی شدید کمی ہے، جبکہ پیرا میڈیکل اسٹاف بھی ناکافی ہے۔ ہسپتالوں میں بنیادی سہولیات کا فقدان مریضوں کے لیے کسی عذاب سے کم نہیں۔ ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو مجبوراً ضلع ہیڈکوارٹر کپواڑہ یا پھر ریاستی دارالحکومت سرینگر کا رخ کرنا پڑتا ہے، جس سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔ علاوہ ازیں ،غریب عوام کو مالی مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ایک حساس سرحدی علاقے کے لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری نہیں؟

اسی طرح محکمہ تعلیم کا حال بھی کچھ مختلف نہیں۔ اسکولوں میں اساتذہ کی کمی بچوں کے مستقبل سے کھلواڑ کے مترادف ہے۔ اساتذہ جنہیں درس و تدریس کے لیے ہونا چاہیے ،انہیں دیگر ضمہ داریاں دی جاتی ہیں جو کہ اساتذہ اور بچوں دونوں کے ساتھ ظلم ہے۔یہاں تک کہ کئی ایک اسکولوں میں بجلی اور بیت الحلاء جیسی بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں ہیں ۔اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو آنے والی نسلیں تعلیمی میدان میں مزید پیچھے رہ جائیں گی۔ کیا تعلیم یہاں کے لوگوں کا بنیادی حق نہیں ہے ؟

 

فائر سروسز کی حالت تو اور بھی افسوسناک ہے۔ ایک لاکھ آبادی کے لیے صرف ایک فائر اسٹیشن کا ہونا ناکافی ہے۔ آگ لگنے کے واقعات میں بروقت امداد نہ پہنچنے کی وجہ سے نقصان کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔ پہاڑی اور دشوار گزار راستوں کے باعث ایک فائر اسٹیشن پورے علاقے کی ضروریات کو پورا نہیں کر سکتا، جو کہ عوام کے ساتھ کھلی ناانصافی ہے۔

اسی طرح دیگر محکموں میں بھی عملے اور سہولیات کی کمی عام ہے، جس سے عوامی خدمات کا نظام بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ یہ صورتحال اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ کرناہ جیسے دور افتادہ علاقوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

ستم ظریفی یہ ہے کہ تحصیل کی قیادت کرنے کے لیے یہاں SDMکی کرسی عرصہ دراز سے حالی پڑی ہے۔اس بات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ موجودہ حکومت اس علاقے کو لے کر کتنی سنجیدہ ہے ۔

ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت فوری طور پر کرناہ کے مسائل کا سنجیدگی سے جائزہ لے اور عملی اقدامات کرے۔ صحت، تعلیم اور ایمرجنسی خدمات جیسے بنیادی شعبوں میں عملے کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے۔ نئے فائر اسٹیشنز قائم کیے جائیں، ہسپتالوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے اور اسکولوں میں اساتذہ کی کمی کو فوری طور پر پورا کیا جائے۔

اگر حکومت نے بروقت اقدامات نہ کیے تو کرناہ کے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا، اور یہ احساس محرومی مزید گہرا ہو جائے گا۔ وقت کا تقاضا ہے کہ اس خوبصورت مگر سہولیات محروم علاقے کو اس کا حق دیا جائے، تاکہ یہاں کے لوگ بھی ایک بہتر اور محفوظ زندگی گزار سکیں۔

 

کالم نگار

میر خفیظ کرناہی۔

Contact No: 7006756956

Previous Post

Legendary Singer Asha Bhosle Dies at 92 in Mumbai*

Next Post

Bar Associations Back 100-Day ‘Nasha Mukt J&K Abhiyaan’

JK News Service

JK News Service

Next Post
‘Drug-Free J&K’ Mass Movement Launched; LG Sinha Announces Uncompromising Crackdown on Smugglers

Bar Associations Back 100-Day ‘Nasha Mukt J&K Abhiyaan’

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: editorjkns@gmail.com

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.