• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Tuesday, April 14, 2026
Jammu Kashmir News Service | JKNS
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
Jammu Kashmir News Service | JKNS
No Result
View All Result
Home Jammu Kashmir Kashmir

تمثیلِ رفتہ — قسط نمبر69گوپھ کرال کا میگا لتھک دور

محمد سلیم سالک by محمد سلیم سالک
April 14, 2026
in Kashmir
A A
تمثیلِ رفتہ — قسط نمبر69گوپھ کرال کا میگا لتھک دور
FacebookTwitterWhatsapp

لدی جلدی ناشتہ ختم کرنے کے بعد جذلان کالج کی طرف روانہ ہوا۔دل میں ایک ہی بے چینی تھی …. آج وہ نادیہ اور دلیپ کو برتن سازی کی تہذیب کے بارے میں وہ سب کچھ بتانا چاہتا تھا جو دادو نے کل رات دیر تک سمجھایا تھا۔
دادو کی آواز ابھی تک اس کے کانوں میں گونج رہی تھی:
”برخوردار…. برتن صرف مٹی نہیں ہوتے… یہ انسان کی مستقل رہائش کا اعلان ہوتے ہیں۔“
جذلان کے قدم تیز تھے، مگر سڑک بے حس۔زینہ کدل چوک پر گاڑیوں کا سیلاب رکا ہوا تھا۔ ہارن کی آوازیں، دھواں، بے ترتیب قطاریں…. جیسے وقت نے خود کو جکڑ لیا ہو۔اس نے گھڑی دیکھی۔دل میں ہلکی سی جھنجھلاہٹ اب باقاعدہ غصے میں بدلنے لگی۔
”آج ہی کے دن…؟“اس نے زیرِ لب کہا۔
آج گوپھ کرال کے باب کا آخری لیکچر تھا۔ پروفیسر صاحب میگالتھک دور پر گفتگوکرنے والے تھے اور وہ ٹریفک جام میں پھسا ہوا ہے ۔اس کے اندر دو کیفیتیں آمنے سامنے کھڑی تھیں:
ایک کیفیت کہتی تھی ….”یہ شہر کبھی وقت پر نہیں چلتا۔ تمہاری ساری تیاری ضائع ہو جائے گی۔“
دوسری کیفیت دھیرے سے جواب دیتی ….”آج کا لیکچر رہ گیا تو؟ میگا لتھک دور کو سمجھنا پھر بہت مشکل ہے “
گاڑی رینگتی رہی۔ہر چند منٹ بعد وہ شیشے سے باہر جھانکتا …. جیسے سڑک کو نگاہوں سے ہٹا سکے۔
اسے اچانک خیال آیا ….کل رات دادو نے کہا تھا:
”تہذیب وہی آگے بڑھتی ہے جو انتظار کرنا سیکھ لے۔“
مگر اس لمحے انتظار اسے تہذیب نہیں، عذاب لگ رہا تھا۔بالآخر، بہت دیر کے بعد گاڑیوں کی قطار کھلی۔سڑک نے سانس لی۔
کالج کے دروازے پر پہنچ کر جب وہ تیز قدموں سے اندر داخل ہوا تو دل کی دھڑکن ابھی تک بے ترتیب تھی۔کوریڈور میں ہلکی سی خاموشی تھی …. جیسے لیکچر شروع ہو چکا ہو۔
اسی لمحے اسے ایک مصرع یاد آیا:
”خدا خدا کر کے کفر ٹوٹا…“
وہ ہلکا سا مسکرایا۔
جیسے دل کے اندر جمی ہوئی گرہ اچانک کھل گئی ہو۔غصہ اب پگھل چکا تھا۔اس کی جگہ ایک عجیب سی سنجیدگی نے لے لی تھی۔
”شاید تاخیر بھی امتحان ہوتی ہے… جیسے تہذیبوں کو بھی اپنے مرحلے طے کرنے میں صدیاں لگتی ہیں۔“
وہ کلاس کے دروازے تک پہنچا۔اندر سے پروفیسر صاحب کی آواز آرہی تھی:
”گوپھ کرال کے میگالتھک دور کی سب سے بڑی نشانی ”مین ہرز“ ہیں ،جو محض پتھر نہیں… وہ وقت کی گواہی ہیں۔“
جذلان نے گہرا سانس لیااور آہستہ سے اپنی نشست پر بیٹھ گیا ۔
پروفیسر صاحب نے میز پر رکھا ہوا مارکر اٹھایا ، عینک ذرا اوپر کی اور سنجیدہ لہجے میں بولے:
”اب ہم براہِ راست گوپھ کرال کے Megalithic دور کی بات کریں گے…. اس دور کی سب سے نمایاں علامت Menhirs یعنی کھڑے پتھروں کی آمد ہے۔کھدائی سے معلوم ہوا کہ یہ مرحلہ تقریباً 50–60 سینٹی میٹر موٹی آبادیاتی تہہ پر مشتمل تھا۔ ایک گرے ہوئے مین ہیر کے قریب ایک گڑھا ملا جس میں کنکریوں کی بڑی مقدار بطور پیکنگ استعمال ہوئی تھی۔“
پروفیسرصاحب نے وضاحت کی:
”دلچسپ بات یہ ہے کہ زیادہ تر مین ہرز سیدھے کھڑے نہیں ملے، بلکہ گرے ہوئے تھے۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کی بنیادیں بہت گہری نہیں تھیں…. یا یہ بعد میں نصب کیے گئے۔ یہ سوال ابھی پوری طرح حل نہیں ہوا کہ یہی لوگ مین ہرز کھڑے کر رہے تھے یا کوئی نیا گروہ آیا تھا۔“
نادیہ نے موضوع کی مناسبت سے سوال دہرایا۔
” سر…. مین ہرز برزہوم میں بھی ملتے ہیں اور اب گوپھ کرال میں بھی ۔کیا ان کا زمانہ ایک ہی ہے ۔“
پروفیسر صاحب نے کچھ دیر توقف کرنے کے بعد گفتگو کا سلسلہ جاری رکھا۔
” نادیہ …. مین ہرز دونوں مقامات پر پائے گئے ۔آثارقدیمہ کی تحقیق سے یہ ثابت ہواہے کہ دونوں مقامات میں مین ہزر کا زمانہ ایک ہزار سال قبل مسیح کا ہے ۔
پروفیسر صاحب نے بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہنا شروع کیا ۔
” میگا لتھک دور میں تقریباً 10 سینٹی میٹر موٹا فرش مسلسل ملا، اگرچہ جگہ جگہ گڑھوں کی وجہ سے اس میں وقفے تھے۔ بڑی تعداد میں refuse pits یعنی کوڑا ڈالنے کے گڑھے ملے، جن سے مٹی کے برتن اور جانوروں کی ہڈیاں برآمد ہوئیں۔“
پروفیسر صاحب نے مزید اس دور کی خصوصیات میں یہ کر اضافہ کیا۔
”اب برتنوں کی دنیا بدل رہی تھی۔چمکدار سرمئی برتن(Grey Ware Burnished) اور پھیکے سرخ مٹی کے برتن (Dull Red Ware) پہلے سے چلے آ رہے تھے، مگر اب چاک پر بنے مدھم سرخ برتن (Wheel-made Dull Red Ware) نمودار ہوئے ۔موٹے سرخ برتنوں کی شرح بڑھ گئی چنے دار (channeled) چونچ والے برتن سامنے آئے،جن کے گردن پر pinch اور incised ڈیزائن ملتے ہیں“
پروفیسر نے توقف کیا:
”یہ سب ظاہر کرتا ہے کہ کمہار کا چاک اب عام ہو چکا تھا اورپتھریلے اوزار تقریباً غائب ہو گئے تھے۔ Ring stones کی بڑی تعداد ملی ہیں کچھ مکمل، کچھ ادھورے ….ایک تانبے کا نوک دار آلہ ( Copper point) بھی ملا۔ایک لکڑی کا منکا اور ایک Cowrie shelبھی اسی دور سے تعلق رکھتے ہیں۔ہڈی کے اوزاروں کی صنعت کمزور ہو گئی، مگر ایک نئی چیز سامنے آئی…. ہڈی کے handle۔ یعنی چھوٹے اوزاروں کو پکڑنے کے لیے دستے تیار کیے گئے۔اب شکار تقریباً ختم ہو چکا تھا۔مویشی، بھیڑ، بکری، کتا اور مرغی موجود تھے۔صرف ibex کی ہڈیاں شکار کی علامت کے طور پر ملتی ہیں …. غالباً اس کے سینگوں کے لیے۔یعنی معیشت مکمل طور پر مویشی بانی اور زراعت پر منتقل ہو چکی تھی۔“
پروفیسر صاحب نے ایک بات پر زور دیتے ہوئے کہا۔
”پچھلے ادوار کے تمام اناج جاری رہے۔مگر اس دور کے آخر میں دو نئی فصلیں شامل ہوئیں:
چاول (Oryza sativa)اورباجرہ (Millet)….یہ ایک اہم تبدیلی ہے …. خاص طور پر چاول کی آمد، کیونکہ وادی کشمیر میں بعد میں یہی بنیادی غذا بنی۔“
پروفیسر صاحب نے بات سمیٹتے ہوئے کہا:
”گوپھ کرال کا میگالتھک دور صرف مین ہرزکھڑے کرنے کا مرحلہ نہیں، بلکہ ایک مکمل ثقافتی تبدیلی کا نشان ہے۔جن میںچاک پر بنے برتن،تانبے کا استعمال،چاول اور باجرہ کی شمولیت،ہڈی کے دستوں کی ایجاد،شکار کا خاتمہ اور یادگاری پتھروں کی روایت قابل ذکرہیں “۔(جاری)

Previous Post

“You Are Under Watch, Think Before You Share,” Cyber Police Issues Advisory

Next Post

Police in Mission Mode Against Drugs, Action to Intensify: IGP Kashmir

محمد سلیم سالک

محمد سلیم سالک

Next Post
Police in Mission Mode Against Drugs, Action to Intensify: IGP Kashmir

Police in Mission Mode Against Drugs, Action to Intensify: IGP Kashmir

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: editorjkns@gmail.com

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.