جمو ں کشمیر کی معروف شخصیت مرحوم حبیب اللہ بانڈے کے انتقال پُرملال پر مفتی اعظم جموں کشمیر مفتی ناصر الاسلام نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ مرحوم اپنے اعلیٰ اخلاق اور اقدار کے مالک تھے۔ مرحوم کو ان کی گراں قدر خدمات کی بناء پر بہت دیر تک یاد کیا جائے گا۔ مرحوم انتہائی شریف النفس اور قابل تعظیم شخص تھے۔ مفتی اعظم نے کہا کہ میرے والد گرامی مرحوم مفتی بشیر الدین(طیب اللہ ثراہ)اُ ن کی بڑی تعریف کرتے تھے۔مفتی اعظم نے کہاکہ موت ایک اٹل حقیقت ہے اور اس ناقابل ترمیم حقیقت کو قبول کرنا ہر متنفس کیلئے لازمی عمل ہے اور اسی تناظر میں موت تکمیل کا دوسرا نام ہے۔ مفتی اعظم نے کہا کہ میں اور مسلم پرسنل لاء بورڈاس مشکل گھڑی میں سوگواراں کے ساتھ غم میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب ہو۔