• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Friday, April 24, 2026
Jammu Kashmir News Service | JKNS
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
Jammu Kashmir News Service | JKNS
No Result
View All Result
Home Top Stories

کشمیر: بالائی علاقوں میں برف باری میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری

JK News Service by JK News Service
April 6, 2021
in Top Stories
A A
FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر، 6 اپریل (یو این آئی) وادی کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق بالائی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں 7 اپریل کی دوپہر تک موسمی صورتحال جوں کی توں رہ سکتی ہے۔
متعلقہ محکمے کے علاقائی ناظم سونم لوٹس نے بتایا کہ جموں و کشمیر کے بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں 7 اپریل کی دو پہر تک موسمی صورتحال جوں کی توں رہ سکتی ہے تاہم بعد ازاں موسم میں بتدریج بہتری واقع ہونے کا امکان ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لداخ شاہراہ پر واقع زوجیلا میں بھاری برف باری ہو سکتی ہے۔
ادھر وادی میں منگل کے روز موسمی صورتحال دن بھر دگرگوں رہی۔ کبھی ہلکی تو کبھی موسلادھار بارشیں ہوئیں۔
وادی میں بارشوں سے ایک بار پھر سڑکیں کیچڑ اور پانی سے بھر گئی ہیں جس سے پیدل سفر کرنے والوں کا چلنا پھرنا مشکل ہوگیا ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ معمولی بوندا باندی سے سڑکیں کیچڑ اور پانی سے بھر جاتی ہیں جس کی بنیادی وجہ ناقص ڈرینیج سسٹم ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گرمائی دارالحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 8.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 5.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 6.4 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 8.0 ڈگری سینٹی گریڈ اور ککر ناگ میں کم سے کم درجہ حرارت 6.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور قصبہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت ممنفی 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
یو این آئی

Previous Post

جموں و کشمیر میں تمام انڈور کھیل سرگرمیوں کی معطلی کے احکامات جاری

Next Post

سری نگر کے نوا کدل علاقے میں آتشزدگی، 11 افراد زخمی

JK News Service

JK News Service

Next Post

سری نگر کے نوا کدل علاقے میں آتشزدگی، 11 افراد زخمی

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: editorjkns@gmail.com

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.