• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Friday, April 24, 2026
Jammu Kashmir News Service | JKNS
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
Jammu Kashmir News Service | JKNS
No Result
View All Result
Home Top Stories

چھتیس گڑھ ماؤنواز حملے میں لاپتہ کمانڈو کے اہلخانہ کا جموں میں احتجاج، فوری واپسی کا مطالبہ

JK News Service by JK News Service
April 7, 2021
in Top Stories
A A
FacebookTwitterWhatsapp

جموں، 7 اپریل (یو این آئی) چھتیس گڑھ ماؤنواز حملے میں لاپتہ ہونے والے سی آر پی ایف کے کوبرا کمانڈو راکیش سنگھ منہاس کے اہلخانہ و دیگر احباب و اقارب نے بدھ کے روز یہاں احتجاج درج کرتے ہوئے ان کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔
احتجاجیوں نے جموں – اکھنور قومی شاہراہ کو بند کیا اور وہ ‘وندے ماترم، ہمارے جوان کو واپس کرو’ کے زوردار نعرے لگا رہے تھے۔
جموں سے تعلق رکھنے والے راکیش سنگھ منہاس سی آر پی ایف کی 210 کوبرا بٹالین سے وابستہ ہیں، جو چھتیس گڑھ کے ضلع بجا پور اور سکما کے جنگلات میں ہفتے کے روز ہونے والے ماؤ نواز حملوں میں لاپتہ ہوئے ہیں۔
موصوف جوان ماؤ نوازوں کے قبضے میں ہے تاہم سرکار کی طرف سے اس کی اب تک کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
دھرنے پر بیٹھی موصوف جوان کی بہن نے میڈیا کے ساتھ روتے بلکتے ہوئے بات کرتے ہوئے کہا: ‘میرے بھائی کو واپس لایا جائے، اس نے مجھے فون پر کہا تھا کہ میں تجھ سے ملنے آؤں گا، کسی بھی حال میں اس کو واپس لاؤ’۔
راکیش کے بھائی نے کہا کہ سرکار نے انہیں ابھی کچھ بھی نہیں بتایا۔ان کا کہنا تھا: ‘سرکار نے ہمیں ابھی کچھ بھی نہیں کہا نہ ہی سی آر پی ایف کی 210  کوبرا بٹالین نے کچھ بولا جس کے ساتھ میرا بھائی وابستہ ہے’۔انہوں نے کہا کہ ہمیں آج تک جو بھی معلوم ہوا وہ میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا جس کے لئے ہم میڈیا کے مشکور ہیں۔
موصوف جوان کی اہلیہ نے نحیف آواز میں کہا: ‘اس کو واپس لاؤ’۔اس موقع پر ایک احتجاجی کا کہنا تھا کہ جس طرح ونگ کمانڈر ابھینندن کو پاکستان سے واپس لایا گیا اسی طرح راکیش سنگھ کو بھی واپس لایا جانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ پانچ دن گزرنے کے بعد بھی سرکار کی طرف سے اہلخانہ کو کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔انہوں نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اپیل کی کہ وہ اہل خانہ کے ساتھ کھڑا ہو کر لاپتہ جوان کو واپس لائیں۔دریں اثنا اکھل بھارتیہ ودھارتی پریشد کے کارکنوں نے بھی لاپتہ جوان کی واپسی کے حق میں احتجاج درج کیا۔اس موقع پر ایک احتجاجی نے میڈیا کو بتایا کہ ونگ کمانڈر ابھینندن کی طرح اس جوان کو بھی واپس لایا جانا چاہئے۔انہوں نے اس سلسلے میں مرکزی سرکار اور جموں و کشمیر سرکار سے فوری کارروائی کرنے کی اپیل کی۔
یو این آئی

Previous Post

‘بھگوان کوبرا کمانڈو کو جلد واپس بھیجے گا’: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

Next Post

Jammu & Kashmir Reports 812 fresh COVID 19 cases in last 24 Hours.

JK News Service

JK News Service

Next Post

Jammu & Kashmir Reports 812 fresh COVID 19 cases in last 24 Hours.

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: editorjkns@gmail.com

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.