• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Sunday, April 26, 2026
Jammu Kashmir News Service | JKNS
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
Jammu Kashmir News Service | JKNS
No Result
View All Result
Home Top Stories

شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں بھتہ خوروں کی گینگ کا پردہ فاش، چار گرفتار: پولیس کا دعویٰ

JK News Service by JK News Service
April 23, 2021
in Top Stories
A A
FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر،23  اپریل  پولیس نے شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں بھتہ خوروں کی ایک گینگ کا پردہ فاش کرکے چار افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ محمد اشرف لون ساکن ہائی لینڈ کالونی سوپور نامی شہری نے شکایت درج کی کہ چند روز قبل کچھ نقاب پوش افراد اس کے کلینک میں داخل ہوئے اور اس کو دھمکی دی کہ لشکر طیبہ یا جیش محمد نامی جنگجو تنظیم نے اس کو مارنے کا وارنٹ جاری کیا ہے اور اگر اس نے پانچ لاکھ روپیے نہیں دئے تو اس کو مارا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ شکایت کنندہ کو جیش محمد کے لیٹر پیڈ پر لکھی گئی ایک چھٹی بھی دی گئی تھی جس میں اس کو جنگجو تنظیموں کو مالی مدد کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔
موصوف ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ شکایت موصول ہونے پر پولیس اسٹیشن سوپور میں ایک کیس درج کیا گیا اور تحقیقات شروع کی گئیں۔
انہوں نے بتایا کہ مجرموں کو پکڑنے کے لئے سینئر افسروں کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی جن کی انتھک کاوشوں کے بعد اس واقعے میں ملوث چار افراد کو گرفتار کیا گیا۔
گرفتار شدگان کی شناخت ہلال احمد پٹو ولد عبدالخالق پٹو ساکن چک روڈ خان سوپور، تحلیل نثار آہنگر ولد نثار احمد آہنگر،عمران عزیز گلکار ولد عبد العزیز گلکار ساکنان لال بب صاحب سوپور اور مدثرحسن گنائی ولد غلام حسن گنائی ساکن چنکی پورہ سوپور کے بطور ہوئی۔
بیان کے مطابق گرفتار شدگان کی تحویل سے ایک لیٹر پیڈ اور ایک پرنٹر بھی ضبط کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ گرفتار شدگان میں سے ہلال احمد پٹو ایک جنگجو تھا جس نے خود سپردگی اختیار کی تھی اور اس کو ماضی میں گرفتار کیا گیا تھا۔
یو این آئی

Previous Post

فوج نے سیاچن میں برف میں پھنسے 18 افراد کو بچا لیا: دفاعی ترجمان

Next Post

وسطی کشمیر کے چرار شریف میں زمین کھسکنے سے کم سے کم نصف درجن دکان زمین بوس

JK News Service

JK News Service

Next Post

وسطی کشمیر کے چرار شریف میں زمین کھسکنے سے کم سے کم نصف درجن دکان زمین بوس

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: editorjkns@gmail.com

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.