• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Monday, April 27, 2026
Jammu Kashmir News Service | JKNS
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
Jammu Kashmir News Service | JKNS
No Result
View All Result
Home Top Stories

ویکسین،آکسیجن اورآکسیجن سے متعلقہ سامان ۔3ماہ تک کسٹم ڈیوٹی سے چھوٹ: مودی

JK News Service by JK News Service
April 25, 2021
in Top Stories
A A
FacebookTwitterWhatsapp
یو این آئی
 نئی دہلی//وزیر اعظم نے ملک میں آکسیجن کی دستیابی کو بڑھانے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس کی صدارت کی۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ میڈیکل گریڈ آکسیجن کی فراہمی کو بڑھانے کی فوری ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ گھر اور اسپتالوں میں مریضوں کی دیکھ بھال کے لئے درکار سامان کی اشد ضرورت محسوس کی جارہی ہے۔وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی کہ حال ہی میں ریمڈیشویر اور اس کے API پر بنیادی کسٹم ڈیوٹی سے استثنیٰ حاصل ہے جس کے بعد یہ فیصلہ لیاگیا کہ مریضوں کو آکسیجن فراہم کرنے سے متعلق سازوسامان کی درآمد میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔ ان کی پیداوار اور دستیابی کو بڑھانے اور بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لئے ، آکسیجن اور آکسیجن سے متعلقہ سامان سے متعلق اشیاء  کی درآمد پر بیسک کسٹم ڈیوٹی اور ہیلتھ سیس سے فوری طور پر تین ماہ کی مدت تک پوری چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کوڈ ویکسین کی درآمد پر بیسک کسٹم ڈیوٹی کو بھی فوری طور پر 3 مہینوں کے لئے مستثنیٰ کردیا جائے۔وزیر اعظم نے محکمہ ریونیو کو ہدایت کی کہ ایسے سامان کی ہموار اور فوری کسٹم کلیئرنس کو یقینی بنایا جائے۔ اس کے مطابق ، محکمہ ریونیو نے مذکورہ اشیا کے لئے کسٹم کلیئرنس سے متعلق امور کے لئے ، کسٹمز کے جوائنٹ سکریٹری ،گورو مسالدن کو نوڈل آفیسر نامزد کیا ہے۔ آئی اے ایف کے طیارے سنگاپور سے کرائیوجنک آکسیجن ٹینک لیکر آرہے ہیں۔ آئی اے ایف سفر کے اوقات کو کم کرنے کے لئے آکسیجن ٹینک بھی ملک میں لے جا رہی ہے۔
Previous Post

ملک میں 24گھنٹوں کے دوران 3لاکھ 46ہزار متاثر

Next Post

Amid raging pandemic, Central University of Kashmir to conduct exams tomorrow; students aghast

JK News Service

JK News Service

Next Post

Amid raging pandemic, Central University of Kashmir to conduct exams tomorrow; students aghast

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: editorjkns@gmail.com

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.