• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Tuesday, April 28, 2026
Jammu Kashmir News Service | JKNS
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
Jammu Kashmir News Service | JKNS
No Result
View All Result
Home Top Stories

لاپرواہی کی گنجائش نہیں، یہ تیزی سے پھیلنے والا وائرس ہے: پرنسپل جی ایم سی جموں

JK News Service by JK News Service
May 3, 2021
in Top Stories
A A
FacebookTwitterWhatsapp

جموں، 3 مئی  گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں کی پرنسپل ڈاکٹر ششی سودن نے کہا کہ جی ایم سی اور اس سے منسلک ہسپتالوں میں پیر کو 26 کووڈ مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاپرواہی کی کوئی گنجائش نہیں بچی ہے کیونکہ جس وائرس سے لوگ متاثر ہو رہے ہیں وہ تیزی سے پھیلتا ہے۔
ڈاکٹر ششی سودن نے بتایا: ‘تشویشناک بات یہ ہے کہ جی ایم سی جموں اور منسلک ہسپتالوں میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 26 لوگوں کی موت واقع ہوئی ہے۔ یہ ایک بہت بڑا نمبر ہے۔ ان میں سے 30 سے 40 فیصد مریض ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ چکے تھے’۔
انہوں نے کہا: ‘یہ خطرے کی گھنٹی ہے۔ اس کو دیکھتے ہوئے ہم سب کو سنجیدہ ہونا چاہیے۔ اب لاپرواہی کی کوئی گنجائش نہیں بچی ہے۔ یہ تیزی سے پھیلنے والا وائرس ہے۔ خاندان کے سبھی اراکین ایک ہی وقت متاثر ہو رہے ہیں۔ اگر ایک انسان اپنے آپ کو کووڈ سے بچانے کی کوشش کرے گا وہ کامیاب بھی ہو سکتا ہے’۔
دریں اثنا کورونا کیسز میں ہو رہے غیر معمولی اضافے کے پیش نظر جی ایم سی جموں اور اس کے ساتھ منسلک ہسپتالوں میں پیر سے آوٹ ڈور ڈیپارٹمنٹ (او پی ڈی)  کر دیا گیا ہے۔
ڈاکٹر ششی سودن کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا کہ کورونا کیسز میں ہو رہے اضافے کے پیش نظر جی ایم سی اور اس کے ساتھ منسلک ہسپتالوں میں تا حکم ثانی 3 مئی سے او پی ڈی بند رہے گا۔
تاہم حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ لوگوں کی سہولیت کے لئے ایمرجنسی خدمات دن رات جاری رہیں گی۔

Previous Post

صوبائی انتظامیہ کشمیر کی کورونا پر ڈاکیومنٹری، ایس او پیز پر عمل پیرا ہونے اور ویکسین لگوانے کی اپیل

Next Post

Covid-Resurgence— Exams slated for May 30, facilitate our travel to Bangladesh: Kashmiri students petition GoI

JK News Service

JK News Service

Next Post

Covid-Resurgence— Exams slated for May 30, facilitate our travel to Bangladesh: Kashmiri students petition GoI

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: editorjkns@gmail.com

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.