• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Friday, May 8, 2026
Jammu Kashmir News Service | JKNS
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
Jammu Kashmir News Service | JKNS
No Result
View All Result
Home Top Stories

سری نگر میں زائد از دو ماہ بعد پارکیں اور باغات کھول دیے گئے

JK News Service by JK News Service
July 7, 2021
in Top Stories
A A
FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر، 7 جولائی  جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر میں بدھ کو زائد از دو ماہ بعد سبھی پارکیں اور باغات کھول دیے گئے ہیں۔
تاہم ان پارکوں اور باغات میں صرف ان ہی لوگوں یا سیاحوں کو داخل ہونے کی اجازت ہے جنہوں نے ویکسین لگوائی ہے یا اپنے ساتھ 48 گھنٹوں سے پہلے کرائے گئے کووڈ ٹیسٹ کی رپورٹ رکھتے ہیں۔
ضلع مجسٹریٹ سری نگر محمد اعجاز اسد کی جانب سے جاری ایک حکم نامے کے مطابق شہر کی سبھی پارکیں اور باغات ہفتہ اور اتوار کو چھوڑ کر باقی دن کھلے رہیں گے۔
حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ پارکوں اور باغات کو کھولنے کا فیصلہ کووڈ کے کیسز میں آنے والی نمایاں کمی کے پیش نظر لیا گیا ہے۔
اس دوران بدھ کو غیر مقامی سیاحوں نے سری نگر کے پارکوں بالخصوص مغل باغات کی سیر کر کے یادگاری تصویریں اور ویڈیوز بنوائیں۔
پنجاب سے آنے والی ایک خاتون سیاح سونیا نے بتایا: ‘ہمیں کل یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ سری نگر میں پارکیں اور باغات بدھ سے کھولی جا رہی ہیں۔ ہم کوئی وقت ضائع کئے بغیر آج صبح ہی یہاں مغل باغات آ پہنچے’۔
انہوں نے بتایا: ‘ہم سے یہاں پوچھا گیا کہ اگر آپ کے پاس کورونا ٹیسٹ کی تازہ رپورٹ ہے یا آپ نے ویکسینیشن کرائی ہے تو ہم آپ کو اندر جانے کی اجازت دے سکتے ہیں۔ ہم نے اپنی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھائی۔ ہم سے یہ بھی کہا گیا کہ آپ کو ماسک نہیں نکالنا ہے۔ یہ احتیاطی تدابیر سیاحوں کے فائدہ کے لئے ہی ہیں’۔
ایک اور سیاح نے بتایا: ‘ہم بھی سیاحوں سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ کشمیر ویکسین لگوانے کے بعد ہی آئیں۔ یہاں پہنچ کر ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں تاکہ سیاحوں کے ساتھ ساتھ مقامی لوگ بھی وائرس سے بچ سکیں’۔
مغل باغات میں بحیثیت فوٹوگرافر کام کرنے والے ایک مقامی نوجوان نے بتایا کہ انہیں امید ہے کہ اب وہ اپنا معمول کا کام کر سکیں گے۔
انہوں نے بتایا: ‘میں اس گارڈن میں بحیثیت فوٹوگرافر کام کرتا ہوں۔ اس گارڈن کو آج قریب دو ماہ بعد کھول دیا گیا ہے۔ آج یہ گارڈن کھل گیا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ہمارا کام اچھا رہے گا’۔
یو این آئی

Previous Post

Army Northern Commander flew over Batra Top to pay tribute to Captain Vikram Batra

Next Post

Lt Governor reviews Tourism department’s functioning; calls for preparing a comprehensive future plan

JK News Service

JK News Service

Next Post

Lt Governor reviews Tourism department’s functioning; calls for preparing a comprehensive future plan

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: editorjkns@gmail.com

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.